?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی نظرثانی کی درخواست پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے اور پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کی جانب سے دائر التوا کی درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت کی جہاں بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھیں۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے حامد خان نے آج سماعت کی التوا کی درخواست دی ہے، ایسی درخواست پہلی بار ہمارے پاس آئی ہے، سپریم کورٹ کے پاس تو ویڈیو لنک کی سہولت بھی موجود ہے اور استفسار کیا کہ کیا الیکشن ہو گئے ہے یا نہیں؟
چیف جسٹس نے التوا کی درخواست پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں پی ٹی آئی کے سات وکلا تھے مگر آج ایک بھی پیش نہیں ہوا، 13 جنوری کو فیصلہ آیا مگر نظرثانی درخواست 6 فروری کو دائر ہوئی، لگتا ہے پی ٹی آئی فیصلے پر نظرثانی نہیں چاہتی تھی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے التوا مانگنا تاخیری حربہ ہے، کیس ملتوی کر دیتے ہیں مگر سچ تو بولا جائے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کے سارے وکلا نہیں آئے، کوئی جونیئر وکیل بھی پیش نہیں ہوا، یہ طریقہ درست نہیں ہے، سپریم کورٹ میں ایسا رویہ نہیں ہونا چاہیے، میں کیس ملتوی کرنے سے اتفاق نہیں کرتی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ انصاف کے تقاضوں کے تحت کیس ملتوی کر رہے ہیں، التوا کی درخواست پر نہیں، حامد خان کی ذات کے لیے کیس ملتوی نہیں کریں گے، صبح بھی ہم نے التوا کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے آج کی سماعت کا حکمنامہ لکھوایا اور حکم نامے کی کاپی نظرثانی کیس کے وکلا، ایڈووکیٹ آن ریکارڈ اور درخواست گزاروں کو بھیجنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس نے حکمنامے میں لکھوایا کہ عدالت کے سامنے التوا کی درخواست دائر کی گئی، التوا کی درخواست میں وکیل حامد خان کی خاندانی مصروفیات بتائی گئیں، کس قسم کی خاندانی مصروفیات ہیں یہ نہیں بتایا گیا جبکہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ بھی پیش نہیں ہوئے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ 13 جنوری کے فیصلے کے خلاف نظرثانی مانگی گئی، اگر خاندانی مصروفیات تھیں تو دوسرے وکیل کی خدمات لی جاسکتی تھیں، پریکٹس پروسیجر ایکٹ کی شق 6 کے تحت نظر ثانی میں وکیل تبدیل ہوسکتا ہے۔
چیف جسٹس نے فیصلے میں لکھا کہ حامد خان کی جانب سے دائر التوا کی درخواست مسترد کی جاتی ہے البتہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے التوا دیا جاتا ہے، اب سماعت 21 اکتوبر بروز کو ہو گی اور مزید کوئی التوا نہیں دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
جولانی; 10 ملین ڈالر کے دہشت گرد سے لے کر اقوام متحدہ میں تقریر تک!
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: اگر آج سے صرف ایک سال پہلے ابومحمد جولانی، شام میں
ستمبر
یمنیوں کو روضہ رسول سے بے دخل کرنے کا حکم
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی حکام نے ایک ایسے اقدام میں تمام یمنیوں کو
مارچ
عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت منظور
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم
اگست
امریکہ ایشیائی ممالک کو روس کے مدار سے کیوں ہٹانا چاہتا ہے؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:شنگھائی میں فوڈان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے
اگست
شام میں بشار اسد کی شاندار جیت، مسلسل چوتھی بار کے لیئے ملک کے صدر بن گئے
?️ 28 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کی تمام سازشوں کے
مئی
ٹرمپ کے حامیوں کی ممکنہ مسلح بغاوت
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں نئی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے ایک مہینے
فروری
قطر کا ایران اور امریکہ کے سلسلہ میں اظہار خیال
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ
مارچ
نیپرا نے الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کی حکومتی پالیسی پر سوالات اٹھا دیے
?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکڑک
فروری