?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پیر کے روز سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے تحت عوامی اہمیت کے آئینی معاملات پر بینچوں کی تشکیل عدالت عظمیٰ کے تین سینئر ججوں کی کمیٹی کرے گی۔
سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کا نفاذ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے 13 اپریل کو معطل کر دیا تھا۔
توقع ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججوں پر مشتمل فل کورٹ ایکٹ معطلی کے فیصلے کو منسوخ کر سکتا ہے۔
قانون کو معطل کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت عظمیٰ پارلیمنٹ کا بہت احترام کرتی ہے لیکن اس نے اس بات کا جائزہ بھی لینا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے نفاذ میں آئین سے انحراف، آئین کی خلاف ورزی یا آئین سے ماورا کوئی شق تو شامل نہیں کی گئی۔
درخواست گزاروں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا تصور، اس کی تیاری، اس کی توثیق اور اس کو پاس کیا جانا بددیانتی پر مبنی ہے، لہٰذا اسے خلاف آئین قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت ایسا کوئی قانون نہیں بنا سکتی، جو عدالت عظمیٰ کے آئین کے تحت کام یا چیف جسٹس سمیت اس کے دیگر ججز کے اختیارات میں مداخلت کا باعث ہو یا جس کے ذریعے اس کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کی جائے۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے نیب ترمیمی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سے درخواست کی تھی کہ وہ نیب ترمیمی کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے پر غور کریں یا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کی قانونی حیثیت کا فیصلہ ہونے تک انتظار کریں۔
اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کو 18 ستمبر کو ہونے والی سماعت کے لیے نوٹس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
"صومالی لینڈ” کے علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کرنے کے لیے اسرائیل کے محرکات کا تجزیہ
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالی لینڈ کے علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کرنے میں
دسمبر
پڑوسی ہماری پہلی ترجیح ہیں:عراقچی
?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ ہمارے ملک نے مسقط کے
اپریل
یمن میں آخری دنوں میں جنگ بندی؛ Grundberg کی تجویز کیا ہے؟
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال
جولائی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقات
?️ 15 دسمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس
دسمبر
جنین کے ارد گرد صیہونی فوجی تباہی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:جنین کے قریب طمون قصبے کے بکاعوت علاقہ میں اسرائیلی فوج
جنوری
امریکہ اقوام متحدہ سے اپنا پیدا کیا ہوا بحران حل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے: بھارتی نامہ نگار
?️ 6 مئی 2026سچ خبریں:ہندوستان کے اخبار ہندو کی نامہ نگار نے کہا کہ واشنگٹن
مئی
النصرہ فرنٹ کا ادلب میں ڈی ایسکلیشن علاقوں پر 42 بار حملہ
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز نے
ستمبر
پیر سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے:وزیر داخلہ
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملک بھر
مارچ