🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس قاضی امین احمد اور جسٹس مظہر حسین نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے دسمبر 2020 کے حکم کو معطل کردیا جس میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کوئٹہ ایکٹ 2015 کی متعدد دفعات کو غیر آئینی قرار دیا گیا تھا۔
جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس قاضی امین احمد اور جسٹس مظہر حسین نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کوئٹہ ڈی ایچ اے کو گرانٹ آف لیو کی بھی اجازت دے دی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے 5 ججز کے فل کورٹ نے کہا تھا کہ ڈی ایچ اے ایک غیر سرکاری ایجنسی کی طرح ہے لہذا اس کے ذریعے جائیداد کا حصول جائیداد کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہوگی۔
ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ ڈی ایچ اے کو اپنا ماسٹر پلان تیار کرنے یا میونسپل کے دیگر کام انجام دینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
درخواست گزار کوئٹہ ڈی ایچ اے کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 24 میں عوامی مقاصد کے لیے جائیداد کے حصول کی اجازت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ اے عوامی مفاد میں کام کر رہا ہے اور عوام کو بیلٹ کے ذریعے تمام الاٹمنٹ دیئے گئے تھے۔
وکیل نے استدلال کیا کہ ہائیکورٹ نے خود ہی تسلیم کیا ہے کہ ڈی ایچ اے لوگوں کے مفاد میں کام کررہا ہے جبکہ بہت سے دیگر رہائشی سوسائٹیز ناقص معیار کا کام کررہے ہیں۔
مخدوم علی خان نے کہا کہ اس قانون نے ڈی ایچ اے کو میونسپل فنکشنز کا استعمال کرنے اور ان علاقوں کے لیے ماسٹر پلان تیار کرنے کا اختیار دیا ہے جو اس نے خریدا یا لیز پر دیا ہے لیکن ہائی کورٹ نے اس معاملے کے اس پہلو کی تعریف نہیں کی۔
وکیل نے استدلال کیا کہ ڈی ایچ اے کی ملکیت اراضی میں میونسپل فنکشنز کے لیے ماسٹر پلانز کی تیاری یا کارکردگی کرنا مناسب ہے اور اس میں کچھ بھی غیر آئینی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کی سب سے بڑی بنیاد یہ تھی کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ ایکٹ 2015 لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 سے متصادم ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے غلط طریقے سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اراضی ایکٹ ایک وفاقی قانون ہے اور یہ ڈی ایچ اے کوئٹہ ایکٹ کے ساتھ متصادم ہے جس کی وجہ سے آئین کے آرٹیکل 141 سے 143 کے مطابق غیر آئینی ہے۔
سپریم کورٹ نے ان سفارشات کو نوٹ کیا اور مشاہدہ کیا کہ گرانٹ آف لیو کے لیے مقدمہ پیش کیا گیا ہے کیونکہ یہ قانون کے اہم سوالات ہیں جن پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
جیسا کہ وکیل نے کہا کہ ڈی ایچ اے کا سارا آپریشن مفلوج ہوچکا ہے اور اس کا کام رک گیا ہے جس کی وجہ سے اسے اور اس کے تمام الاٹیز کو پریشانیوں کا سامنا ہے لہذا عدالت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا۔
مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ روس کا تعاون عارضی نہیں ہے: کریملن
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ایران
جولائی
کیا امریکہ بھی صیہونیوں کا ساتھ چھوڑ رہا ہے؟!
🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ
مئی
مغربی کنارے میں 10 دن کی وحشیانہ کارروائیاں
🗓️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی قابض فوج نے 10 روزہ فوجی آپریشن کے بعد
ستمبر
نور مقدم کیس کا تحریری فیصلہ جاری
🗓️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل
اگست
انڈیا نے بھی یوکرینی صدر سے منھ پھیر لیا
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ
جون
یمن میں امریکہ مخالف مارچ
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:دسیوں ہزار یمنی عوام نے خطے اور دنیا میں امریکہ اور
جون
شام پر حملوں میں امریکہ اور اسرائیل کا تعاون؛واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں
دسمبر
تائیوان کا امریکہ سے 619 ملین ڈالر کا اسلحہ لینے کا اعلان
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:تائیوان کی فوج کو امریکہ سے619 ملین ڈالر کا اسلحہ ملے
مارچ