?️
کراچی(سچ خبریں) سندھ میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، صوبے کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وزیر صحت نے کہا کہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، صوبے میں 71 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، ڈبلیو ایچ او اور دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ سندھ میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، صوبے کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے کے 30 اضلاع میں حکام نے اجلاس کیے ہیں اور پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل کی گئی ہے، پولیو ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ماسک، پی پی ایز اور ضروری سہولیات دی گئی ہیں۔
اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو پولیو مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کی گئی، چیف سیکریٹری سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے مقرر کردہ 100 فیصد ہدف حاصل کیے جائیں۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ عوام پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرے اور 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ سوشل موبلائیزرز اور انفلوئینسرز کے کردار کو مزید مؤثر بنایا جائے تا کہ انکاری والدین کو آمادہ کیا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
ہواوے کی اسمارٹ واچ خریداری کیلئے پیش کر دی گئی
?️ 6 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) ہواوے کی اسماٹ واچ ایک ایسی واچ ہے جسے
مئی
کرپشن الزامات میں گرفتار شعیب شیخ 3 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آٓٓباد نے شعیب
مارچ
کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ
?️ 30 ستمبر 2021ملتان (سچ خبریں) کمشنرملتان نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف
ستمبر
قوم شہدا کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی، آرمی چیف
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل
مئی
یمن کی خراب اقتصادی صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے اقتصادی کمیشن نے اس بات
جولائی
یوکرائنی بحران کے فاتح اور ہارنے والے
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں، کچھ اعداد و شمار اور تبصرے بتاتے ہیں
جنوری
اسرائیل کا غزہ کے باشندوں کو جبری نقل مکانی کا منصوبہ
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل فی الوقت
مئی
شام پر حملہ خطے میں صیہونیوں کے قتل عام کا تسلسل
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت
فروری