سندھ کے طلبہ کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں 2 اسکالرشپس متعارف

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) کے ساتھ مل کر بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے دو گریجویٹ اسکالرشپس متعارف کرا دیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسکالرشپس کا مقصد سندھ کے باصلاحیت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سرکاری دورے کے دوران کیا۔

دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے لیڈی مارگریٹ ہال (ایل ایم ایچ) کے پرنسپل پروفیسر اسٹیفن بلیتھ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی، جہاں انہیں او پی پی کی جانب سے پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنے کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

تقریب میں بےنظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو اور مصنفہ وکٹوریا شوفیلڈ نے بھی شرکت کی۔

اس اسکالرشپ کے ذریعے ہر سال سندھ کے 6 نمایاں طلبہ کو ’ایل ایم ایچ‘ میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لیے مالی مدد ملے گی۔

شہید بےنظیر بھٹو اسکالرشپ کے تحت خواتین کو 3 اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپ کے تحت 3 اسکالرشپس دی جائیں گی۔

گزشتہ سال، او پی پی نے تین طلبہ کو اسکالرشپس دی تھیں جن میں سے دو کا تعلق سندھ سے اور ایک کا بلوچستان سے تھا۔

بلاول نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’او پی پی پاکستانیوں، خاص طور پر پسماندہ پس منظر کے ہونہار طلبہ کے لیے مواقع پیدا کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے صوبوں کے طلبہ کی مدد کے لیے او پی پی کے ساتھ تعاون کیا۔‘

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکالرشپس، طلبہ کو علم اور ہنر سے آراستہ کریں گی تاکہ وہ اپنی برادریوں میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

بلوچستان پہلا صوبہ تھا جس نے ’او پی پی‘ کے ساتھ شراکت داری کی اور سیکریٹری خزانہ عمران زرکون خان نے اس سنگ میل پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ صوبے کے طلبہ کو آکسفورڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور بلوچستان میں ترقی کو آگے بڑھانے کی ترغیب دے گا۔

اپنے قیام کے بعد سے، ’او پی پی‘ نے آکسفورڈ میں 48 پاکستانی گریجویٹ اسکالرز کی مدد کرتے ہوئے، 6 لاکھ پاؤنڈز سے زیادہ کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کے 190 طیارے اور 1399 ڈرون تباہ ہوچکے ہیں: روسی وزارت دفاع

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:   وسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے آج منگل

بھارت بہانے سے جنگ بندی سے فرار کر رہا ہے

🗓️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت نام

پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10.18 فیصد تک پہنچ گئی

🗓️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر میں تیزی سے پھیل

ریاض نے 8 یمنی افراد اور 11 اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا

🗓️ 15 جون 2022سچ خبریں:   سعودی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے منگل کے روز دعویٰ کیا

بائیڈن کا انتخابی مہم جاری رکھنے کا ارادہ

🗓️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی سرکردہ

جرمن چانسلر کا دورۂ بھارت؛ اغراض و مقاصد

🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شلٹز دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے

اقوام متحدہ کا افغانستان کو انسانی امداد کا عمل جاری رکھنے کا اعلان

🗓️ 14 اگست 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہم آہنگی (او سی ایچ

آنکارا اور تل ابیب کے تعلقات کا مطلب ترکی کا فلسطین کی حمایت سے گریز

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:     ترکی ان اسلامی ممالک میں سے ایک ہے جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے