?️
کراچی (سچ خبریں) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے انہوں نے صوبے میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں کی صداقت پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے ایسی خبروں کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر ہی عمل درآمد کیا جائے گا ، جس کے تحت صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانےکے پابند ہیں تاہم اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کورونا کے کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، جس میں تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔
تاہم جن اسکولز میں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گے ، پابندی کا اطلاق امتحانات پر نہیں ہوگا، جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور مظفرآباد کے تعلیمی ادارے بھی 15 سے 28 مارچ تک بند ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کا شام کی ایک دیہی بستی اور اسکول پر حملہ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:قابض صہیونی افواج نے شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ کے
اپریل
بروکسل نے امریکی دباؤ پر روسی توانائی پر خودکش پابندیاں عائد کر دیں: پیوٹن
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی
مئی
کورونا: 26 ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد
?️ 13 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ
جون
شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا. سلمان اکرم راجہ
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
جولائی
یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے کے نتائج
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں داخل ہو کر یمن نے ظاہر کیا
مارچ
کیا یوکرینیوں کو ابھی بھی امریکہ پر بھروسہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، واشنگٹن اور کیف جلد ہی معدنی وسائل
مارچ
مصری صدر نے فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے منگل
ستمبر
نیتن یاہو کا نیویارک روانگی سے قبل اہم اعلان
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوامِ متحدہ کی
ستمبر