سندھ میں پیش آنے واقعات پرفواد چوہدری کا ردعمل

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےسندھ میں پیش آئے واقعے پر ردّ عمل کا اظہار کیا اور  بلاول بھٹو کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب یہ کیا ہورہا ہے؟ ان واقعات سے لگتا ہے سندھ میں قانون کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے۔ان واقعات میں ملوث آپ کی قریبی لوگ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ سندھ میں صحافی عزیز میمن کا قتل ہو، طاقتور لوگوں کے شکار کی ویڈیو اور اب لاچار عورت کا قتل۔وفاقی وزیر نے پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بلاول صاحب یہ کیا ہورہا ہے؟ آپ کے قریبی لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں، اس طرح انسانیت کو مت روندیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی تھی، مقتول کے بھائی نے رکن صوبائی اسمبلی کو قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی۔

اس کے بعد ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے میمن گوٹھ تھانے میں گزشتہ روز گرفتاری دی جس کی ایس ایس پی ملیر نے تصدیق بھی کی اور آج جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے گرفتار پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار دیگر 2 ملزمان کے ساتھ 3 روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

 

مشہور خبریں۔

کیا ابھی بھی غزہ میں جنگ بندی کا امکان ہے؟قطر کا اظہار خیال؟

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنی تقریر

بیجنگ نے پیلوسی کے طیارے کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:     امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان

عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کیوں نہیں کھڑی ہوتی ؟

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے علاقے

انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

?️ 10 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب

دنیا کہاں جا رہی ہے؟

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ موجودہ مرحلے پر

شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت

پنڈورا پیپرز میں مذکور افراد کی تحقیق کریں گے:عمران خان

?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

شام کے خلاف اور امریکی سازش

?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے