سندھ میں سیلاب سے ساڑھے 16 لاکھ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، شرجیل میمن

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلاب کا پانی پنجاب سے سندھ میں 2 یا 3 ستمبر کی رات داخل ہونے کی توقع ہے۔

کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ تمام محکمے، بشمول پی ڈی ایم اے، سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار اور الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تقریباً 16 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں، جن میں ایک ہزار 657 دیہات، 167 یونین کونسلیں اور 2 لاکھ 73 ہزار خاندان شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دریاؤں کے کنارے کل 15 اضلاع واقع ہیں، 551 ریلیف کیمپس کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انہیں فعال کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے کسی بھی علاقے میں سیلاب سے متعلق مسائل کا سامنا کرنے والے لوگ درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں، جو 24/7 فعال رہیں گے۔

021-99222967، 021-99222758، 021-99222902، 021-99222759

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کے پاس 192 ریسکیو کشتیاں، 565 پرائیویٹ کشتیاں اور 36 موبائل ہیلتھ یونٹس موجود ہیں۔

گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی سطح کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ یومیہ معمول کی سطح پر ہیں، آپ کو فطرت کے ساتھ جینے کی عادت ڈالنی ہوگی، اور زور دیا کہ دریا کے کناروں پر غیر قانونی تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی علاقہ خشک ہوتا ہے تو لوگ بلاوجہ وہاں چلے جاتے ہیں، پنجاب میں بھی پانی کے اصل راستے میں تبدیلی آج نہیں آئی، بلکہ دہائیوں سے آتی رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اس بات پر زور دیا کہ یہ چیلنج دراصل موسمیاتی تبدیلی ہے، جس کے لیے سب کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔

انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ سندھ حکومت کے قائم کردہ کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے سے سیلاب کی تازہ ترین صورتحال حاصل کرسکیں۔

دوسری جانب سندھ کے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے صوبائی فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہیں حکام نے صورتحال پر بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ سیلابی ریلہ 3 ستمبر کو گڈو بیراج کے مقام سے گزرے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے نے 9 ہزار 950 فرسٹ ایڈ کٹس اور 68 ہسپتالوں کے خیمے تیار کرلیے ہیں، جب کہ محکمہ صحت نے ادویات کی تقسیم میں تیزی لائی ہے، جن میں سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ کی دوائیں بھی شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کے نتائج سے خبردار کیا

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ٹروتھ سوشل کے نام سے مشہور اپنے سوشل نیٹ ورک پر

روس: اگر یورپ نے ہمیں ہمارے پیسے نہیں دیے تو ہمارا سخت ردعمل ہو گا

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: ماسکو نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک

استقامتی ردعمل میں حماس کی شرکت سے صہیونی میڈیا خوفزدہ

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کی طرف مسلسل راکٹ داغے

جون کے اختتام تک پاکستان کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض ادا کرنا ہوگا، فچ

?️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے کہا ہے کہ رواں سال

تل ابیب فلسطینیوں کے خلاف کشیدگی پیدا کرنے سے باز رہے: یورپی یونین

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:برسلز میں اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ اپنی پہلی

9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم کرنے والے جج کے خلاف ریفرنس دائر

?️ 17 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کرنے والے

مومنہ اقبال کا سینیئر اداکارہ پر نظر انداز کرنے کا الزام

?️ 3 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ

ٹرمپ کی لبنان کو دھمکی آمیز مبارکباد

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کو اپنے پیغام میں اقتصادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے