?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلاب کا پانی پنجاب سے سندھ میں 2 یا 3 ستمبر کی رات داخل ہونے کی توقع ہے۔
کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ تمام محکمے، بشمول پی ڈی ایم اے، سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار اور الرٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تقریباً 16 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں، جن میں ایک ہزار 657 دیہات، 167 یونین کونسلیں اور 2 لاکھ 73 ہزار خاندان شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دریاؤں کے کنارے کل 15 اضلاع واقع ہیں، 551 ریلیف کیمپس کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انہیں فعال کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے کسی بھی علاقے میں سیلاب سے متعلق مسائل کا سامنا کرنے والے لوگ درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں، جو 24/7 فعال رہیں گے۔
021-99222967، 021-99222758، 021-99222902، 021-99222759
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کے پاس 192 ریسکیو کشتیاں، 565 پرائیویٹ کشتیاں اور 36 موبائل ہیلتھ یونٹس موجود ہیں۔
گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی سطح کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ یومیہ معمول کی سطح پر ہیں، آپ کو فطرت کے ساتھ جینے کی عادت ڈالنی ہوگی، اور زور دیا کہ دریا کے کناروں پر غیر قانونی تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی علاقہ خشک ہوتا ہے تو لوگ بلاوجہ وہاں چلے جاتے ہیں، پنجاب میں بھی پانی کے اصل راستے میں تبدیلی آج نہیں آئی، بلکہ دہائیوں سے آتی رہی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے اس بات پر زور دیا کہ یہ چیلنج دراصل موسمیاتی تبدیلی ہے، جس کے لیے سب کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔
انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ سندھ حکومت کے قائم کردہ کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے سے سیلاب کی تازہ ترین صورتحال حاصل کرسکیں۔
دوسری جانب سندھ کے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے صوبائی فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہیں حکام نے صورتحال پر بریفنگ دی۔
چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ سیلابی ریلہ 3 ستمبر کو گڈو بیراج کے مقام سے گزرے گا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے نے 9 ہزار 950 فرسٹ ایڈ کٹس اور 68 ہسپتالوں کے خیمے تیار کرلیے ہیں، جب کہ محکمہ صحت نے ادویات کی تقسیم میں تیزی لائی ہے، جن میں سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ کی دوائیں بھی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ حنیف عباسی
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے
ستمبر
27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی
نومبر
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے بعد تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
?️ 2 اپریل 2026سچ خبریں: امریکی صدر کی تقریر کے بعد، جس نے آبنائے ہرمز
اپریل
ہیومن رائٹس واچ کو سعودی عرب میں کم عمر بچوں کی سزائے موت پر تشویش
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکام کی جانب سے نابالغوں کو
مارچ
تل ابیب کے کرائے کے فوجیوں کو غزہ میں جنگ بندی کا خدشہ
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں صہیونی
جولائی
فلسطینی خواتین کے خلاف تشدد میں اضافے پر اقوام متحدہ کی تشویش کا اظہار
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی
مارچ
اقوام متحدہ میں نسل پرستی کے خلاف بل پاس،امریکہ کی مخالفت
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کی شام مقامی وقت
دسمبر
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین اور
اگست