?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی کو سپر فلڈ کی تیاری کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ 9 لاکھ کیوسک کا ریلا بھی آیا تو کچہ پورا ڈوب جائے گا، کوشش ہوگی کہ کہیں بھی بند نہ ٹوٹے اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گڈو بیراج پہنچے جہاں انہوں نے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا، حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نے حساس پشتوں کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزرا شرجیل میمن، جام خان شورو، سید ناصر حسین شاہ موجود تھے جب کہ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سید مراد علی شاہ نے گڈو بیراج کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے سیلاب کا بڑا ریلہ آرہا ہے، ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجےکا سیلاب ہے تاہم سیلاب کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کو سپر فلڈ کی تیاری کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں این ڈی ایم اے کی رپورٹ آئی ہے کہ 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک پانی آئے گا اور اگر 9 لاکھ کیوسک کا ریلہ آیا تو شاہی بند کو خطرہ ہے، کوشش ہوگی کہیں بھی بند نہ ٹوٹے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورا کچہ ڈوبنے کا خدشہ ہے، وہاں سے لوگوں کا انخلا کریں گے، انسانی زندگی اور لائیواسٹاک کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، کچے کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، جلد ریلیف کیمپ قائم کی جائیں گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گڈو بیراج پر پانی پہنچنے میں 4 سے 5 دن لگیں گے، اگر 8 لاکھ کیوسک پانی آیا تو شینک بند کو خطرہ ہوسکتا ہے، تاہم سیلاب کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ انسانی اور مال مویشی کا ضائع نہ ہو، ہم نے رینجرز کی مدد حاصل کی اور پاک فوج کو بھی الرٹ رکھا ہے جب کہ میڈیا سے گذارش ہے کہ صورتحال پہ پینک پیدا نہ کریں۔


مشہور خبریں۔
آئی فون صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا
?️ 9 جون 2021کیلی فورنیا(سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس صارفین
جون
حافظ نعیم الرحمٰن کا حکومت کو شدید انتباہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اگست
وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کردیا
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پولیو مہم کا
اکتوبر
فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے جنین شہر میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر
مارچ
فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں چونکا دینے والی رپورٹ
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی ادارہ برائے قیدیوں کی حمایت تضامن نے فلسطینی
ستمبر
فلسطینی عوام کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے: جہاد اسلامی
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ نے مغربی کنارے میں ایک نوجوان
نومبر
پیوٹن یوکرین میں جلد از جلد تنازع ختم کرنا چاہتے ہیں: اردوغان
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے پیر 19 ستمبر
ستمبر
چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: کل پیر کو سی ان ان کو انٹرویو دیتے
اگست