🗓️
کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے دو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام سکولوں میں آٹھویں جماعت تک دو ہفتے کے لئے چھٹیاں ہوں گی، بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔
سعید غنی نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کوویڈ19 کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک میں 6 اپریل بروز منگل سے اگلے پندرہ روز کیلئے Physical کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل وزیرتعلیم شفقت محمود نے 11 اپریل کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 11اپریل سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا پھر مزید بند رہیں گے اس کا فیصلہ منگل کو کیا جائے گا، این سی اوسی کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اجلاس چھ اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزراء تعلیم اور وزراء صحت شرکت کریں گے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔تعلیم اور صحت سے متعلق ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے این سی اوسی کے فیصلے کے باعث پنجاب میں لاہور سمیت 9 اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند ہیں۔
مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرملکی شہریوں کو ریاستی شہری کا ڈومیسائل دے دیا
🗓️ 6 اپریل 2021مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی کرتے
اپریل
آئندہ ووٹر فہرستوں ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گی
🗓️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے
نومبر
ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی موت کے سوگ میں بڈگام ہڑتال
🗓️ 21 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
یمن کی ناکہ بندی کے باعث اسرائیل میں اشیا کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 10 ٹی وی کے اعتراف کے مطابق
جنوری
اشیاء خوردنی کی قیمتوں اچانک بڑا اضافہ
🗓️ 7 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں ایک ساتھ
دسمبر
نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر
🗓️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر
مارچ
بھارتی سفارتی عملے کا افغانستان سے نکلنے کا اعلان
🗓️ 17 اگست 2021سچ خبریں:بھارتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے
اگست
عراقی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں میدان میں
🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: لاکھوں عراقی عوام نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر فلسطینی
اکتوبر