?️
کراچی (سچ خبریں)سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اگرچہ کمی ہو رہی ہے تاہم سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے تناظر میں عائد کی گئی پابندیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ اگر یہ تعاون جاری رہا تو ہم جلد صورتحال پر قابو پالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت انسداد کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران مراد علی شاہ کا عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب کیسز کم ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 43 ٹیسٹ کیے، 1293 کیس رپورٹ ہوئےسختی کرنے سے کیسز کی شرح کم ہوئی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کیسز کم ہو رہے ہیں عوام کے تعاون کا شکریہ اگر تعاون جاری رہا تو جلد صورتحال پر قابو پالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے اس وقت کراچی کے کیسز کی شرح 8.34 فیصدہے کورونا کیسزکی شرح حیدرآباد میں 4.42 اور دیگر اضلاع 3.3 فیصد ہیں،۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 20مئی کو کراچی میں 12.86 اور حیدرآباد میں 11 فیصد شرح تھی، ضلع شرقی 17 ، وسطی 10 ، جنوبی 13 ، غربی 10 اور ملیر 8 فیصد کیسز ہیں، 15تا21مئی تک کورونا کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، صرف مئی میں 307 مریض کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
موٹروے کیس: کیس کا فیصلہ ،مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی
?️ 20 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ
مارچ
ٹرمپ کی نظریں افغانستان میں بگرام فوجی اڈے پر؛ وجہ ؟
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: بگرام اڈہ، جو کبھی افغانستان میں امریکی فوجی کارروائیوں کا
اکتوبر
بن سلمان ہالی ووڈ فلموں سے متاثر ہیں:بلومبرگ
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:بلومبرگ نیوز ایجنسی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے
جولائی
سعودی عرب میں نئی برطرفیاں اور تقرریاں
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس ملک کے شاہ سلمان
اکتوبر
چین اور روس کے لیے سعودی عرب نے دیا امریکہ کو منفی جواب
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ سعودی عرب سے ظاہر
جون
اب اسرائیل فتح کی کوئی تصویر نہیں
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ان ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایسے جنگجو موجود ہیں
نومبر
صہیونی حلقے: یمن کے خلاف اسرائیل کا حساب غلط تھا
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی فوج کے ماہرین اور جرنیلوں نے یمنی میزائلوں اور
ستمبر
پاکستان کا بھارت کو سخت پیغام
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:ہندوستانی دفاعی مشیروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم،
اپریل