?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے 7 ہزار روپے کے عوض مکمل سولر سسٹم عوام کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا،منصوبے کے تحت سندھ بھر میں2 لاکھ گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا جن میں کراچی کے 50ہزار گھرانے بھی شامل ہیں، عالمی بینک کے اشتراک سے مجوزہ فراہم کردہ سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور 3 ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے۔
منصوبے کا آغاز رواں سال اکتوبر سے متوقع ہے۔ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی کے مطابق سولرسسٹم میں سولر پینلز، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے۔ جیسے ہی خریداری ہوجائے گی تو اکتوبر میں تقسیم شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹم دیئے جائیں گے۔ منصوبے کیلئے ورلڈبینک نے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کئے ہیں۔
دریں اثناءمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کی 3 بڑی اہم شاہراہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہری حکومت کی جانب سے 3 اہم شاہراہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر کے اس کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیاہے۔ کے یم سی نے ورلڈبینک کے تعاون سے ایک ارب روپے کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔اس حوالے سے میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی پر شارع فیصل، میرین ڈرائیو روڈ کو منتقل کیا جائےگاجبکہ شاہراہ ایران،شاہراہ فردوس کی بھی شمسی توانائی پر منتقلی کی جائیگی۔ان کا کہنا ہے کہ پائلٹ پروجیکٹ کے بعد 103 مزید شاہراہوں کو سولر سسٹم پر منتقل کریں گے اور بجلی کی بچت سے جو فنڈ موجود ہو گا اس سے ترقیاتی کام کروائیں گے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی ہیڈآفس کی بھی سولرسسٹم پر منتقلی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کا ڈالر کی اونچی اڑان پر سخت رد عمل
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ایک دن میں ملکی تاریخ کی سب سے
جولائی
قانونی اصلاحات سے عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتے ہیں
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وکلاء
ستمبر
شہید نصر اللہ نے مشکل ترین حالات کے لیے مزاحمت کو تیار کیا
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمود
اکتوبر
عرب پارلیمنٹ میں اردن کے نمائندے نے صیہونی پرچم کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق عرب پارلیمنٹ میں اردن کے نمائندے نے
دسمبر
اسرائیلی حملے کا مناسب اور بروقت جواب دیں گے، ایران
?️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو
نومبر
دہشت،غربت اور بےگھر؛افغانستان پر 20 سال کے قبضے کی وراثت
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:گزشتہ برس امریکہ نے افغانستان پر 2 دہائیوں پر محیط قبضہ
اگست
ہزاروں پاکستانیوں کا غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی شہریوں نے غزہ میں نسل کشی اور جنگ
جنوری
غزہ میں قابضین کے لیے سیکیورٹی کا ایک مسئلہ
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ
اگست