سندھ حکومت نے عید کے موقع مزید پابندیاں عائد کر دیں

سندھ

?️

کراچی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی،ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے پرائیوٹ اسپتالوں سے بات کی ہے اور فیصلہ لیا گیا کہ عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بند رہیں گے۔

آج سے نجی اسپتالوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی وہ مفت لائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہوٹلز میں قرنطینہ سہولتیں بحال کی جارہی ہیں، کراچی میں کل سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 سے 14.23فیصد اور حیدر آباد میں 18.1 فیصد سے کم ہو کر 11.92 فیصد ہوگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی اور مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے جب کہ گروسری کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔

فارمیسیز کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بند رہیں گے جب کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید پابندیاں عائد ہوں گی۔

کل سے اتوار تک ریستورانوں کی ٹیک اوے سروس مغرب تک ہوگی، اس کے بعد مغرب کے بعد صرف ہوم ڈیلوری کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 108 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 4 ہزار198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد18 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8لاکھ 45ہزار834 ہو گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

اردنی ناکام بغاوت کے پس پردہ ہاتھ

?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتے اردن میں بغاوت کے نام سے مشہور واقعات رونما

کراچی مسلسل دوسرے بجٹ میں نظر انداز، حکومت سندھ نے کسی نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کیا

?️ 15 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے

یورو، پانڈا بانڈز کے اجرا میں حکومت کی ناکامی معیشت کو دباؤ میں ڈال سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ

?️ 3 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یورو اور

انتخابی نتائج کی ساکھ پر اعلان میں تاخیر کے سبب سوالات اٹھ رہے ہیں، فافن

?️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے

جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے لیے ٹونی بلیئر کا منصوبہ

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹونی بلیئر کے غزہ پٹی کے مستقبل کے لیے تجویز کردہ

پاکستان نے بھارت کے اندر جوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ کی مذمت کی

?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان

احد رضا میر کی تعلقات کی افواہوں پر وضاحت

?️ 21 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ

کیف کو 250 ملین ڈالر کی ہتھیاروں کی امداد

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے