?️
کراچی(سچ خبریں) کراچی والوں کو سمندری طوفان سے خطرہ ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ‘گلاب’ سے متعلق تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت طوفان کراچی سے 22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور اہل کراچی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان گلاب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کے آج شام یا رات تک بھارت کی ساحلی پٹی اوریسا آندھرا پردیش سے گزرنے کے امکانات ہیں۔
سمندری طوفان سے متعلق محکمہ نے مزید بتایا کہ اس وقت سمندری طوفان کراچی سے 22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، تاہم پاکستان کی ساحلی پٹی کو اس سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ خلیج بنگال میں سمندری طوفان کے سبب سندھ میں 28 ستمبر سے بارشیں متوقع ہیں جبکہ سمندری طوفان ‘گلاب’ آج بھارت کے ساحل سے ٹکرائے گا۔
واضح رہے کہ یہ بھی کہا گیا کہ کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے، شہرقائد میں نمی کاتناسب زیادہ ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف کی سیاسی حریف عمران خان کے خلاف بھرپور کارروائی کی حمایت
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے
مارچ
کیا دہشتگرد صیہونی آبادکاروں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں رہی؟
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین اور صیہونی حکومت کے درمیان بنیاد پرست آباد
جنوری
اب وفاقی وزراء انتخابی مہم بھی چلا سکیں گے
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں
فروری
ایلان ماسک کی تیسری سیاسی جماعت، امریکہ میں سیاسی جمود اور ناکامی کی علامت
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ایلان ماسک نے تیسری سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان
جولائی
جرمنی میں 10,000 بیکریاں خطرہ میں
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: برطانوی ہفتہ وار اکانومسٹ نے ایسوسی ایشن آف جرمن
ستمبر
صیہونی طرز کی آزادی بیان
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صیہونی حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے پروپیگنڈے کے پیچھے
نومبر
امریکی-اسرائیلی مہلک خوراک فراہم کر رہے ہیں: الحوثی
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہبر عبدالملک الحوثی نے جمعرات
اگست
تن من دھن سے ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گے: وزیر قانون
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ
مئی