🗓️
ریاض/اسلام آباد(سچ خبریں) سفیر پاکستان بلال اکبر کا پاکستانی طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے کہنا ہے کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے 400 اسکالر شپ کااعلان کیا گیا اور اس سلسلے میں القسیم ریجن، بریدہ میں پاکستانی اسکول کیلئے جگہ منتخب کرلی گئی ہے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادپر حل کئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سفیرپاکستان بلال اکبر نے جدہ میں صحافیوں سےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کےمختلف مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجارہاہے اور ریاض اورجدہ میں سوشل ویلفیئرپہلےسےزیادہ بہتراورمتحرک ہے۔
بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے400اسکالرشپ کااعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں القسیم ریجن، بریدہ میں پاکستانی اسکول کیلئے جگہ منتخب کرلی گئی ہے، اسکولوں کوبہتری،ترقی یافتہ بنانےکیلئےاقدامات کیےجارہےہیں۔سفیرپاکستان نے کہا کہ ایگزٹ ری اینٹری،اقامہ ویزہ ختم والےافرادکےمسائل ختم کرنے سمیت پاکستان سےفلائٹ آپریشن بحال کرنے کے معاملات پر کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیرکی ملاقات ہوئی تھی، جس میں سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا تھا۔گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حماس اور جہاد اسلامی کا مشترکہ بیانیہ
🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں حماس اور جہاد اسلامی کے سربرہان کی
اگست
امریکہ اور سعودی کا مشترکہ بیان؛ تیل کے بدلے ریاض کو فوجی تعاون
🗓️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی جدہ کے دورے کے دوران
جولائی
شہید ابو البراء کا ایک انولھا کارنامہ
🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: مروان عیسی، عرفی ابو البراء، شہید محمد الضیف کے نائب،
فروری
افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں 64 بچے ہلاک
🗓️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:افغانستان میں 2006 سے لے کر 2014 تک برطانوی فوج کے
نومبر
شامی عوام کو داعش کے دھمکی آمیز پیغامات موصول
🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:دیر الزور میں کچھ شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی
فروری
امام خمینی کے عالم اسلام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں: پاکستانی مفکرین
🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:انقلاب اسلامی ایران کے عظیم بانی امام خمینی کی 34ویں برسی
جون
9مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر 6 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
🗓️ 25 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بانی تحریک انصاف
جنوری
لبنان کے صدارتی انتخابات کی تفصیلات
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق لبنان میں آئندہ
دسمبر