?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی اور تحفظ کے لئے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔ پیر کی رات کو دارالحکومت ریاض پر ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے، جسے سعودی عرب نے روک لیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض میں میزائل فائر کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی اور تحفظ کے لیے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پیر کی رات کو دارالحکومت ریاض پر ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے، جسے سعودی عرب نے روک لیا، حکام کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ریاض کے پڑوسی ملک یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے ساتھ تنازعے کے درمیان کیا گیا ہے۔
یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے زیر قیادت فوجی اتحاد نے پیر کو کہا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے آہنی ہاتھوں کے ساتھ اس میزائل حملے کا جواب دے گا۔خیال رہے کہ یہ حملہ عین اُسی دن ہوا جب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے علاقائی دورے کا آغاز کیا تھا۔
ریاض پر حملے کی کوشش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد نے یمن میں اپنی فضائی مہم میں تیزی لائی ہے، کیوں کہ حوثیوں نے چھ سالہ تنازعے میں یمنی حکومت کے آخری گڑھ پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔


مشہور خبریں۔
عراقی پارلیمنٹ میں امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تحریک
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ عراقی وزیر خارجہ کو ملک کے داخلی معاملات میں
مارچ
ارجنٹائن کے نئے صدر کون ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ارجنٹائن کے نئے صدر کا عام طور پر امریکہ کے
نومبر
چین نے نیا ریلے سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا
?️ 8 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے حال ہی میں خلائی مشن شِن زھو- 12
جولائی
پاکستانی حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات ماری گئیں، حامد میر کا دعویٰ
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے حملے میں بھارتی حکومت کی اہم
مئی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے فیصلےکا خیر مقدم کیا
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے کرتار
نومبر
جنگ بندی کی توسیع کے لیے یمن کی شرطیں
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ نے جنگ بندی میں
اگست
عمران خان 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے، رانا ثناءاللہ
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیراعظم کے
مئی
عمران خان نے ملک کے نگران وزیر اعظم کے لیے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کردیا:فواد چوہدری
?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعت
اپریل