🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے سعودیہ کی جانب سے پاکستان کی مدد کرنے کے حوالے سے گفتگو رتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے جس پر 3.2 فیصد شرح سود ادا کیا جائے گا۔ ہم نے سعودی عرب سے 3 ارب اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ رکھنے کا کہا تھا۔
وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سے گفتگو چل رہی تھی، معاہدے کے خدوخال اب طے ہوئے ہیں، وزیراعظم کے حالیہ دورے میں سعودی عرب نے منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب سے 3 ارب اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ رکھنے کا کہا تھا، سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کاپیکج دیا ہے، یہ رقم ملنا ہمارے لیے مفید ہے، اس رقم کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔وزیر خزانہ نے بتایاکہ سعودی عرب کے پیکج کی شرائط میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، انہوں نے گزشتہ پیکج کی شرائط پر نیا پیکج دیا، اس پیکج پر 3.2 فیصد شرح سود ادا کیا جائے گا۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیٕں، مجھ سے یقین دہانی لے لیں، ایک آدھ چیز ہے جس پر ہماری بحث ہورہی ہے، وہ بھی ایک دو دن میں طے ہوجائیں گی جب کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا اور مارکیٹ میں مثبت اثرات آئیں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کی تفصیلات
🗓️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو شروع ہونے والے الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے بعد
نومبر
ملک میں ابھی کورونا موجود ہے ماسک کا استعمال ضروری ہے
🗓️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل
ستمبر
طالبان نے تاجکستان سرحد سے متصل کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا
🗓️ 23 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے تاجکستان سرحد سے متصل کئی علاقوں پر
جون
یورپ عرب ممالک میں نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں
🗓️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: Kronen Zeitung اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نئے امریکی صدر
اپریل
سعودی عرب انصار اللہ کے ساتھ طویل مدت معاہدے کا خواہاں : روئٹرز
🗓️ 14 جون 2022سچ خبریں: دو باخبر ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ریاض نے
جون
ایرانی صدارتی انتخابات کے خطہ پر اثرات
🗓️ 20 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار عبدالباری عطوان کا خیال ہے
جون
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کے احکامات صادر کردیئے
🗓️ 1 اپریل 2021بحرین (سچ خبریں) خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ
اپریل
امریکہ کا یمن میں نیا ظلم؛درجنوں افریقی مہاجرین کا قتل عام
🗓️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: یمن پر امریکہ کے جاری مظالم، جہاں روزانہ درجنوں معصوم شہریوں—جن
اپریل