?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی ترقیاتی فنڈ (ایس ڈی ایف) کو اسٹیٹ آف بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں جمع رقم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ’شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے جس کا اعلان 25 اگست 2022 کو کیا گیا تھا‘۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ترقیاتی فنڈ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروائی گئی رقم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی ہے‘۔
سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ ’اس اقدام نے پاکستان اور اس کے عوام کو معاشی اعتبار سے تعاون فراہم کرنے پر سعودی عرب کے مؤقف کی توثیق کی ہے‘۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’یہ پیشرفت شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ رابطے کے تناظر میں سامنے آئی ہے‘۔
خیال رہے کہ یہ اعلان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر موجود چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی مدینہ میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
یاد رہے کہ 2021 میں سعودی عرب نے پاکستان کے غیر ملکی ذخائر کی معاونت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے تھے۔
3 ارب ڈالر کی یہ رقم 5 دسمبر 2022 کو واپس لوٹانا تھی، تاہم 2 دسمبر کو سعودی عرب نے اس ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی تھی۔
اکتوبر 2021 کے آخری ہفتے میں سعودی عرب نے پاکستان کے لیے اپنی مالی امداد بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس میں تقریباً 3 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ اور مؤخر ادائیگیوں پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل کی ترسیل شامل تھی، یہ معاہدہ اسی ماہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران طے پایا تھا۔
سعودی فرمانروا نے گزشتہ سال اگست میں پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایات جاری کی تھیں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یہ ہدایت قطری حکومت کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آئی تھی۔
قبل ازیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے تیل کی خریداری کے لیے ایک، ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
بعد ازاں اکتوبر میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے، تاہم بعدازاں یہ طے شدہ دورہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی بھارتی خفیہ ایجنسی راء معاونت کر رہی ہے
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
جولائی
نوبل امن ایوارڈ کن لوگوں کو ملتا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: نوبل امن ایوارڈ ، سب سے زیادہ سیاسی نوبل ایوارڈ
دسمبر
پاکستان نے بھی امریکا کیلئے ڈاک اور پارسل کی ترسیل معطل کر دی
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھی دنیا کے ان 25 سے زائد
ستمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی
اپریل
آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے، آئینی بینچ کے ججز ٹرانسفر کیس میں ریمارکس
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
مئی
رمضان المبارک کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے خصوصی ہدایات
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں پناہ
مارچ
آئی فون 13 کے متعدد نئے سیٹ قیمتوں سمیت متعارف
?️ 6 اگست 2021نیویارک(سچ خبریں) امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فائیو جی سے
اگست
شہید سید حسن نصراللہ، ایک ایسا رہنما جو تمام آزاد انسانوں کے دلوں میں بسا ہوا ہے
?️ 27 ستمبر 2025 شہید سید حسن نصراللہ، ایک ایسا رہنما جو تمام آزاد انسانوں
ستمبر