سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور30 فیصد الاؤنس کے نوٹیفکیشنز جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے،وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈ ایک تا 22 کے ڈی آر اے کے اہل سرکاری ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے ملازمین، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10فیصد ایڈہاک الاؤنس جاری کر دیا ہے یہ الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں بھی شامل ہوگا۔

وزارت خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کی بھی منظوری دے دی اس کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک تعیناتی یا ڈیپوٹیشن کے دوران یہ الاؤنس قابل اطلاق نہیں ہوگا تاہم بیرون ملک سے واپسی پر ملازمین کو یہ الاؤنس اس شرح اور مقدار کے مطابق دیا جائے گا جو ان کی اندرون ملک تعیناتی کے دوران ہوتی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پہلے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کے سول ملازمین، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، اور دفاعی اخراجات سے تنخواہ لینے والے سویلین اہلکاروں کیلئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے سے وہ کنٹریکٹ ملازمین بھی مستفید ہوں گے جو بیسک پے اسکیلز پر معیاری شرائط و ضوابط کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025 کی رقم انکم ٹیکس قانون کے مطابق قابل ٹیکس ہوگی اس کے علاوہ یہ الاؤنس عام چھٹی یا ایل پی آر (لیو پرپریٹریشن ریزرو) کے دوران بھی دیا جائے گا تاہم غیر معمولی چھٹی کی صورت میں اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ الاؤنس پنشن یا گریجویٹی کے حساب میں شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی ہاؤس رینٹ کی کٹوتی میں شمار کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک تعیناتی یا ڈیپوٹیشن کے دوران یہ الاؤنس قابل اطلاق نہیں ہوگا تاہم بیرون ملک سے واپسی پر ملازمین کو یہ الاؤنس اس شرح اور مقدار کے مطابق دیا جائے گا جو ان کی اندرون ملک تعیناتی کے دوران ہوتی ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ بنیادی تنخواہ میں وہ ذاتی الاؤنس بھی شامل ہوگا جو سالانہ ترقی (انکریمنٹ) کے بعد موجودہ تنخواہ کے اسکیل کی زیادہ سے زیادہ حد سے تجاوز پر دیا جاتا ہے۔

وفاقی حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس سال 26-2025 کیلئے متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کے بجٹ میں سے ہی دیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے کوئی اضافی یا ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی چین کے قریب ہونے کی کوشش

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن جاسوسی

امریکی سینیٹر: غیر ملکی بچوں کو ان کے والدین کے ساتھ ملک بدر کیا جانا چاہیے

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: ایک امریکی سینیٹر نے ان بچوں کو امریکہ سے ملک

اسٹے آرڈرز کے باعث ایف بی آر کو مالی سال 2024 کے ہدف سے 175 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا

?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر  نے رواں مالی سال 2023-2024

پاکستان نےمعاشی بحران سے نپٹنے کے لئے امارات کی طرف رجوع کیا

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:شہباز شریف اعلیٰ سطح کے سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی

امریکہ سے فوجی آزادی یورپ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایک مضمون میں امریکہ

جنگی مشین چلانے والے جنگ روکنے کی بات کر رہے ہیں؛عجیب منطق

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ

پاکستان کے ساتھ دوسری قسط کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع ہے، سربراہ آئی ایم ایف

?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا

کیا امریکی دوسرے ممالک کو امداد بھیجنے پر راضی ہیں؟

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سنیٹر رون جانسن نے کانگریس کو غیر ملکی امداد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے