?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل فواد اسد اللہ کو 2 پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق آڈٹ پیرا میں کیے گئے اعتراض کا جواب دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ الاٹمنٹ قواعد کے مطابق کی گئی تھی۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی رپورٹ میں ان 2 الاٹمنٹس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ اس اعتراض کو سی ڈی اے کی مالی سال 2021.2022 کی آڈٹ رپورٹ میں نمایاں کیا گیا تھا۔ آڈٹ پیرا کے مطابق سی ڈی اے نے انہیں فروری 2020 اور ستمبر 2020 میں 2007 کی لینڈ شیئرنگ پالیسی کے تحت ون پولنگ اور ملٹی پل پولنگ کے ذریعے سیکٹر سی.15 میں 50بائی90 کی پیمائش کے 2 پلاٹ الاٹ کیے تھے۔
آڈیٹرز کا خیال ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے حاصل کی گئی زمین کی مشترکہ ملکیت میں ملٹی پل پولنگ مذکورہ پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ سی ڈی اے ڈیویلپمنٹ پلاٹ کے متبادل کے طور پر ون پولنگ کے ذریعے ایک ہی مالک کی ملکیت میں موجود زمین فراہم کرسکتا ہے۔
سی ڈی اے نے 18 اکتوبر کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو خط لکھا تھا اور آڈٹ پیرا پر اعتراض ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ الاٹمنٹ قانون کے مطابق کی گئی ہے۔ سی ڈی اے کی جانب سے آڈیٹرز کو دیئے گئے جواب کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے 16 نومبر 2015 کو لینڈ شیئرنگ ریگولیشن کی شق 5 میں ترمیم کی اور ملٹی پل پولنگ کی اجازت دی، لہذا الاٹمنٹ لینڈ شیئرنگ قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے کی گئی۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دعویٰ کیا کہ سی ڈی اے کے آڈٹ ڈائریکٹوریٹ نے 24 مئی کو آڈٹ پیرا سے متعلق تمام متعلقہ دستاویزات آڈٹ افسر کے ساتھ شیئر کیں تاہم انہوں نے شواہد پر کوئی توجہ نہیں دی اور اپنا اعتراض برقرار رکھا۔ سی ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے کی گئی تھیں اور ان کی الاٹمنٹ سے اتھارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اس لیے مذکورہ پیرا خوش اسلوبی سے حذف کیا جا سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پہلگام حملے کی تحقیقات میں نیا انکشاف
?️ 24 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی
جون
سفرا کے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر فواد کا چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ
مئی
غیر ملکی کمپنیاں ابوظہبی اور دبئی سے فرار
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: پیر کے روز جس وقت یمنی انقلابیوں نے متحدہ عرب
فروری
وزیر داخلہ کا آزاد کشمیر میں انتخابات کے بارے میں بڑا دعوٰی
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی
جارج فلائیڈ قتل کیس، عدالت نے سابق پولیس افسر کو مجرم قرار دے دیا
?️ 21 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی عدالت نے امریکی سیاہ فارم شہری جارج فلائیڈ کے
اپریل
عمران خان کا لاہور کے دورے کا فیصلہ
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے لاہور کے
جولائی
ترکی سے تقریباً 2000 افغان مہاجرین ملک بدر
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: ترکی ملک میں انسانی بحران پر عالمی احتجاج کے باوجود
جون
ریاض اور بنکاک کے تعلقات معمول پر
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایوت چان اوچا ریاض اور
جنوری