?️
چمن: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر کراسنگ کے ذریعے تجارت مسلسل چوتھے روز بھی معطل رہی، سخت ویزا پالیسی کے خلاف دیے جانے والے دھرنے کے شرکا نے قندھار جانے والی شاہراہ کو مسلسل بند کر رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آمدورفت کو ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ کے تحت ریگولرائز کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں تاجر، مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے اراکین ایک ماہ سے زائد عرصے سے کوئٹہ-چمن شاہراہ پر دھرنا دے رہے ہیں۔
یہ فیصلہ گزشتہ ماہ نیشنل اپیکس کمیٹی نے لیا تھا، پاکستان نے یکم نومبر کو نئی بارڈر کراسنگ پالیسی کا نفاذ کیا، چمن میں سرحدی حکام نے پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر کسی کو بھی پاک-افغان سرحد عبور کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
تاجر اتحاد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ کی پالیسی کو واپس لے اور چمن اور افغان ضلع اسپن بولدک کے لوگوں کو اپنے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے سرحد عبور کرنے کی اجازت دے۔
مظاہرین نے چمن کی مرکزی شاہراہ کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا، اور پاکستان-افغانستان کے درمیان فرینڈ شپ گیٹ کے ذریعے ہر قسم کی تجارت معطل کر دی۔
کوئٹہ کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سمیت وفاقی اور بلوچستان حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے تاجر اتحاد کی قیادت اور علاقے کے قبائلی عمائدین سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ حکومت نے سرحد پار کرنے کے لیے ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ متعارف کروا کر بین الاقوامی سرحدوں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم چمن انتظامیہ سمیت حکام کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور شاہراہ مسلسل بند رہی۔
چمن میں کسٹمز حکام نے بھی دونوں ممالک کے درمیان افغان ٹرانزٹ اور دیگر تجارت کی معطلی کی تصدیق کی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دیگر سامان سے لدے بڑی تعداد میں ٹرک سرحد کے دونوں جانب کھڑے ہیں اور شاہراہ کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا سرحدی گزرگاہوں کے لیے ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ کو واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ لوگوں نے چمن اور قلعہ عبداللہ کے دفاتر میں پاسپورٹ کے لیے درخواستیں دینا شروع کر دی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہر ایرانی حملے پر 4 ہزار سے زائد نقصانات کے دعوے جمع؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع کے مطابق ایران کے ہر میزائل حملے کے
جون
اسرائیل ونزوئلا میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے امریکہ کی طرف سے ونزوئلا پر حملے کی حمایت
دسمبر
ٹرمپ کے دور میں اسرائیل کے لیے امریکی امداد مشروط
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ
جنوری
طالبان کی دارالحکومت کابل کی جانب پیشقدمی، افغان صدر نے افواج کو متحرک کرنے کا اعلان کردیا
?️ 15 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی
اگست
حکومت کا پنجاب میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کافیصلہ
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے
مارچ
2021 اور سعودی عرب کی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مایوسی
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: جو بائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد
جنوری
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری
?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹک جیل میں قید
ستمبر
بھارت نے 3 بڑی سٹریٹجک غلطیاں کیں، جنوبی ایشیا آج سلامتی کا متلاشی ہے، جنرل (ر) زبیر محمود حیات
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل
جولائی