?️
چمن: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر کراسنگ کے ذریعے تجارت مسلسل چوتھے روز بھی معطل رہی، سخت ویزا پالیسی کے خلاف دیے جانے والے دھرنے کے شرکا نے قندھار جانے والی شاہراہ کو مسلسل بند کر رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آمدورفت کو ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ کے تحت ریگولرائز کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں تاجر، مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے اراکین ایک ماہ سے زائد عرصے سے کوئٹہ-چمن شاہراہ پر دھرنا دے رہے ہیں۔
یہ فیصلہ گزشتہ ماہ نیشنل اپیکس کمیٹی نے لیا تھا، پاکستان نے یکم نومبر کو نئی بارڈر کراسنگ پالیسی کا نفاذ کیا، چمن میں سرحدی حکام نے پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر کسی کو بھی پاک-افغان سرحد عبور کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
تاجر اتحاد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ کی پالیسی کو واپس لے اور چمن اور افغان ضلع اسپن بولدک کے لوگوں کو اپنے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے سرحد عبور کرنے کی اجازت دے۔
مظاہرین نے چمن کی مرکزی شاہراہ کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا، اور پاکستان-افغانستان کے درمیان فرینڈ شپ گیٹ کے ذریعے ہر قسم کی تجارت معطل کر دی۔
کوئٹہ کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سمیت وفاقی اور بلوچستان حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے تاجر اتحاد کی قیادت اور علاقے کے قبائلی عمائدین سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ حکومت نے سرحد پار کرنے کے لیے ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ متعارف کروا کر بین الاقوامی سرحدوں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم چمن انتظامیہ سمیت حکام کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور شاہراہ مسلسل بند رہی۔
چمن میں کسٹمز حکام نے بھی دونوں ممالک کے درمیان افغان ٹرانزٹ اور دیگر تجارت کی معطلی کی تصدیق کی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دیگر سامان سے لدے بڑی تعداد میں ٹرک سرحد کے دونوں جانب کھڑے ہیں اور شاہراہ کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا سرحدی گزرگاہوں کے لیے ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ کو واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ لوگوں نے چمن اور قلعہ عبداللہ کے دفاتر میں پاسپورٹ کے لیے درخواستیں دینا شروع کر دی ہیں۔


مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں نرسوں کی زبردست ہڑتال
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے نصف ہسپتالوں اور ہیلتھ کلینکوں میں نرسوں اور صحت
مئی
قوی خان کو کتنے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دیئے گئے؟ اشنا شاہ کے سوال پر ربیعہ کلثوم کا کرارا جواب
?️ 12 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے پاکستانی ٹیلی ویژن
مارچ
امریکہ نے وینزویلا سے روس، چین، ایران اور کیوبا سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا سے
جنوری
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 15 مہینے کی کم ترین سطح پر
?️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر کر 15
مارچ
ہم فلسطینیوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو کے لیے کوشاں ہیں: اردن
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں
فروری
اسرائیلی رہنماؤں کی حالیہ دھمکیاں جھوٹ ہیں:صہیونی میڈیا
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنے ایک نوٹ میں ایران اور حزب
مئی
یورپ 10 ہزار دہشت گردوں کو واپس لے
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی نے بدھ
فروری
کرینہ کپور کو ماہرہ خان سے پہلے فلم ’ورنہ‘ کی آفر ہوئی تھی، ہارون شاہد
?️ 23 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب
مارچ