?️
چمن: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر کراسنگ کے ذریعے تجارت مسلسل چوتھے روز بھی معطل رہی، سخت ویزا پالیسی کے خلاف دیے جانے والے دھرنے کے شرکا نے قندھار جانے والی شاہراہ کو مسلسل بند کر رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آمدورفت کو ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ کے تحت ریگولرائز کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں تاجر، مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے اراکین ایک ماہ سے زائد عرصے سے کوئٹہ-چمن شاہراہ پر دھرنا دے رہے ہیں۔
یہ فیصلہ گزشتہ ماہ نیشنل اپیکس کمیٹی نے لیا تھا، پاکستان نے یکم نومبر کو نئی بارڈر کراسنگ پالیسی کا نفاذ کیا، چمن میں سرحدی حکام نے پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر کسی کو بھی پاک-افغان سرحد عبور کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
تاجر اتحاد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ کی پالیسی کو واپس لے اور چمن اور افغان ضلع اسپن بولدک کے لوگوں کو اپنے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے سرحد عبور کرنے کی اجازت دے۔
مظاہرین نے چمن کی مرکزی شاہراہ کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا، اور پاکستان-افغانستان کے درمیان فرینڈ شپ گیٹ کے ذریعے ہر قسم کی تجارت معطل کر دی۔
کوئٹہ کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سمیت وفاقی اور بلوچستان حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے تاجر اتحاد کی قیادت اور علاقے کے قبائلی عمائدین سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ حکومت نے سرحد پار کرنے کے لیے ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ متعارف کروا کر بین الاقوامی سرحدوں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم چمن انتظامیہ سمیت حکام کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور شاہراہ مسلسل بند رہی۔
چمن میں کسٹمز حکام نے بھی دونوں ممالک کے درمیان افغان ٹرانزٹ اور دیگر تجارت کی معطلی کی تصدیق کی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دیگر سامان سے لدے بڑی تعداد میں ٹرک سرحد کے دونوں جانب کھڑے ہیں اور شاہراہ کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا سرحدی گزرگاہوں کے لیے ’ون-ڈاکیومنٹ رجیم‘ کو واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ لوگوں نے چمن اور قلعہ عبداللہ کے دفاتر میں پاسپورٹ کے لیے درخواستیں دینا شروع کر دی ہیں۔


مشہور خبریں۔
عبرانی میڈیا: نیتن یاہو نے سرمایہ کاروں کی پرواز کو روکنے کے لیے ٹیک سیکٹر ٹیکس میں کٹوتی کی
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیل سے فرار ہونے والے سرمایہ کاروں کی روشنی میں،
نومبر
نیٹو دراصل تیسری جنگ عظیم کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے: دمتری میدودف
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور ملک کے
اپریل
ٹرمپ کو دیے جانے والے سعودی تحفے نقلی نکلے
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے وفد کو
اکتوبر
پاکستان: طالبان کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ ہفتے استنبول میں ہوگا
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد
اکتوبر
فلسطینی استقامت صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کو ممکنہ حد تک پہنچائے گی: انصاراللہ
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنگجوؤں نے آج منگل کی صبح غزہ کی
مئی
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رات گئے مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ
?️ 26 ستمبر 2022مظفرآباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رات
ستمبر
عالم اسلام کو صہیونی جرائم پر اپنی خاموشی توڑنی چاہیے: حماس کا مسلم علماء سے مطالبہ
?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ میں صیہونی جرائم
اکتوبر
نیہا ککڑ کا خودکشی کے حوالے سے اہم انکشاف
?️ 28 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ کے تلخ
جون