?️
اسلام آباد (سچ خبریں)سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ کا دن پوری قوم کے لیے شرمناک تھا کیونکہ اسلام امن اور برداشت کا مذہب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ریاست ایسے واقعات پر سخت ایکشن لے اور کارروائی کرے کیونکہ ایسے واقعات کسی طور قابل قبول نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ اب ہمیں دوبارہ اپنے قوانین کا جائزہ لینا ہے، جائزہ لینا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کہاں عملدرآمد نہیں ہوا۔
کابینہ اجلاس میں بحث کے بعد واضح پالیسی نکلے گی۔ پرویز خٹک کے بیان سے متعلق بات کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ پرویزخٹک نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے جبکہ اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کے بیان اور ان کی قیادت سے اظہار لاتعلقی کرے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سانحہ سیالکوٹ پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں پنجاب اور وفاقی حکومتوں کے قانونی ماہرین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا روزانہ ٹرائل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات کے تحت ملزمان کے جیل ٹرائل کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر مثالی سزائیں ملنی چاہئیے ۔ پراسیکیوشن شواہد جمع کر کے بھرپور تیاری سے عدالت میں جائیں۔ ملزمان کی قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے قوم کا سرشرم سے جھکا دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پر ریاض اور دوحہ کا ردعمل
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ پر صیہونی حکومت کے دوبارہ حملوں کے جواب میں
مارچ
ہیومن رائٹس واچ کی نظر میں صیہونیوں کی حقیقت
?️ 27 اپریل 2021سچ خبریںہیومن رائٹس واچ نے 123 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ میں
اپریل
سپریم کورٹ نے عدالتی معاملات میں ’ایجنسیوں‘ کی مداخلت سے متعلق درخواستیں یکجا کردیں
?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے عدالتی معاملات میں ’انٹیلی جنس
اپریل
کیا چین کا خطرہ حقیقی اور قریب الوقوع ہے ؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ
مئی
یوکرین کے بحران پر ردعمل کی وجہ
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ کے سابق مشیر جیمز کارڈن نے نیوز ایجنسی TASS
اگست
مستونگ: لک پاس کے قریب خودکش دھماکا، ایک شخص زخمی
?️ 29 مارچ 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب
مارچ
چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے گروپ آف سیون کا 600 بلین ڈالر کا بجٹ
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: جرمنی میں اپنے اجلاس کے پہلے دن، G7 رہنماؤں
جون
وزیر اعظم کا کسٹمز میں اصلاحات کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اپنانے پر زور
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف
اگست