سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ کا دن پوری قوم کے لیے شرمناک تھا کیونکہ اسلام امن اور برداشت کا مذہب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ریاست ایسے واقعات پر سخت ایکشن لے اور کارروائی کرے کیونکہ ایسے واقعات کسی طور قابل قبول نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ اب ہمیں دوبارہ اپنے قوانین کا جائزہ لینا ہے، جائزہ لینا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کہاں عملدرآمد نہیں ہوا۔

کابینہ اجلاس میں بحث کے بعد واضح پالیسی نکلے گی۔ پرویز خٹک کے بیان سے متعلق بات کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ پرویزخٹک نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے جبکہ اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کے بیان اور ان کی قیادت سے اظہار لاتعلقی کرے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سانحہ سیالکوٹ پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں پنجاب اور وفاقی حکومتوں کے قانونی ماہرین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا روزانہ ٹرائل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات کے تحت ملزمان کے جیل ٹرائل کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر مثالی سزائیں ملنی چاہئیے ۔ پراسیکیوشن شواہد جمع کر کے بھرپور تیاری سے عدالت میں جائیں۔ ملزمان کی قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے قوم کا سرشرم سے جھکا دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

میناب اسکول میں خوفناک امریکی جرم سے بچ جانے والے کا بیان

?️ 26 مئی 2026 سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے

ریسکیو ٹیم نے انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کردی

?️ 18 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارش

غزہ کی بحالی کی نگرانی کے لیے امریکی قیادت میں نیا کمانڈ سینٹر جلد فعال ہوگا

?️ 18 اکتوبر 2025غزہ کی بحالی کی نگرانی کے لیے امریکی قیادت میں نیا کمانڈ

تنقید کرنے والے اپنے صوبے میں کام کر لیتے تو متاثرین کا بھلا ہوتا، مریم نواز

?️ 28 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےکہا ہے کہ

وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں سیلاب

غزہ میں ۲۰۰ ہزار زخمیوں کا بحران، فوری طور پر باہر جانے کی ضرورت

?️ 22 فروری 2026سچ خبریں:غزہ میں ۲۰۰ ہزار زخمی اور بیماروں کے بحران پر عالمی

غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد عالمی امن کو بڑھائے گی؛ ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی

چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے