سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے، صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس

آغا سراج درانی

?️

کراچی (سچ خبریں) سابق سپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے تھے اور انہیں عارضۂ قلب کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

1953 میں درانی پشتون خاندان میں آنکھیں کھولنے والے گڑھی یاسین سے تعلق رکھنے والے آغا سراج درانی نے 1971 میں کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی سکول سے میٹرک کیا، اس کے بعد کامرس میں بیچلر کیا۔ انہوں نے سندھ مسلم لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی، 1980 کی دہائی کے دوران ریاست ہائے متحدہ امریکا چلے گئے جہاں انہوں نے ہارڈ ویئر کا کاروبار کیا، بعدازاں وطن واپس آئے اور پہلی بار 1985 میں ضیا الحق کے دورِ حکومت میں الیکشن لڑا تاہم ان انتخابات میں وہ ہار گئے۔

اس کے بعد انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1988 کے انتخابات میں فتح حاصل کی اور پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے، 1990 میں نواز شریف کی حکومت کے دوران بدعنوانی کے الزامات کے تحت کچھ وقت کے لیے قید میں بھی رہے۔ آغا سراج درانی گزشتہ چار دہائیوں سے زائد پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، تین مرتبہ صوبائی وزیر اور 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک 2 مرتبہ سندھ اسمبلی کے سپیکر رہے، وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

آغا سراج درانی کا شمار شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا، اس سے قبل ان کے والد آغا صدرالدین اور چچا آغا بدر الدین بھی اسی اسمبلی کے سپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آصف زرداری نے کہا ہے کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی نے بطور سپیکر سندھ اسمبلی اہم خدمات سر انجام دیں، آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

یورپی نمائندوں کی مسک کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست؛ وجہ؟

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بااعتماد ایلون مسک

حسن نصراللہ کی مساوات کا قابضین پر اثر

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سید حسن نصر اللہ نے صیہونیوں کے خلاف اپنی دھمکیوں میں

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، افغانستان سمیت مختلف امور پر گفتگو

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے، جس

ٹرمپ ہیرس کے ساتھ مناظرہ کرنے کو تیار

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق

برطانیہ اور پاکستان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر تجارت اور برطانیہ کے نائب وزیر تجارت

ایمن، منال کا خواتین کیلئے حوصلہ افزا پیغام ایک کلک کی ضرورت

?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستانی اسٹار بہنوں منال خان اور ایمن منیب

صیہونی حکومت نے غزہ میں بھاری قیمت چکائی

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی جنگی کابینہ کی مشترکہ پریس کانفرنس نیتن یاہو اور موجودہ

بن سلمان ایک بے رحم لیکن کمزور مجرم

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:  60 منٹس کے آسٹریلوی ورژن نے سعودی ولی عہد محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے