سابق آرمی چیف کو توسیع دینے کیلئے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے، سپریم کورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق کیس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ بھی زیر بحث آگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ ایک نوٹیفکیشن کے لیے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے، یہ تو ہماری حالت تھی۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ سابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس بھی موجود ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون نہیں تھا، سپریم کورٹ کی ہدایات پر پارلیمنٹ نے آرمی چیف کی توسیع کے لیے قانون سازی کی۔

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ایک نوٹیفکیشن کے لیے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے، یہ تو ہماری حالت تھی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کلبھوشن کو خصوصی قانون سازی کے زریعے اپیل کا حق دیا گیا، اپیل کا حق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے سبب دیا گیا۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نےدلائل دیے کہ ہمارے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو خطرہ لاحق ہے، یورپی یونین سویلین کے ملٹری ٹرائل کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتی۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیےکہ بنیادی حقوق آئینی تقاضا ہے کسی بین الاقوامی فائدے سے مشروط نہیں، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ بین الاقوامی ذمہ داریاں ادا کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے، سپریم کورٹ کا نہیں۔

بانی پی ٹی کے وکیل عزیر بھنڈار نے کہا کہ آج بھی عمران خان کا جیل ٹرائل ہورہا ہے، جیل ٹرائل میں کاغذ کا ٹکڑا تک نہیں لے جانے دیا جاتا۔

جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کاغذ کا ٹکڑا نہیں لے کے جانے دیتے تو خط کہاں سے آجاتے ہیں؟ ۔

جسٹس جمال مندوخیل کی بانی پی ٹی کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ صرف بنیادی حقوق کے معاملے پر دلائل دیں۔

عزیر بھنڈاری نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کورٹ مارشل میں تو موت کی سزا بھی سنائی جاتی ہے، سزا کے خلاف اپیل کا حق نہیں دیا جاتا، صرف آرمی چیف سے رحم کی اپیل کی جاسکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری کے دلائل مکمل کرلیے۔

عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی، کراچی سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی کل دلائل شروع کریں گے۔

مشہور خبریں۔

نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی

?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر نائیجیریا کا ردعمل

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:  نائیجیریا کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں

یمنی فوج کا مستعفی حکومت کے اہم ترین اڈے پر میزائل حملہ

?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں

ارجنٹائن سے لے کر قطر فلسطین کی گونج

?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے

شام کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا اہم اعلان

?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ شام

240000 افراد ہلاک اور 2 ٹریلین ڈالر سے زائد خرچ ؛ افغانستان میں 20 سال کی امریکی موجودگی کا نتیجہ

?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان میں امریکہ کی 20 سالہ موجودگی نے 240000 افراد کو

آئی ایس آئی کے سربراہ نے قابل میں حکمت یار سے ملاقات کی

?️ 6 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ

گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی، پاکستان نے گرین فنڈ تک رسائی کیلئے فرانس سے مدد مانگ لی

?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے