سائفر کیس میں فرد جرم کیخلاف کیس پی ٹی آئی وکلا کی درخواست پر ملتوی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت پی ٹی آئی وکلا کی استدعا پر ملتوی کر دی گئی۔

قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت اور فرد جرم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر نوٹس نہیں ہوا، جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا ابھی نوٹس کر دیتے ہیں آپ کو کیا جلدی ہے، پراسیکیوشن عدالت میں ہے تو آج ہی کیلئے ریاست کو نوٹس کر رہے ہیں۔

وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا ہمارے کیس کا شام 6 بجے تک ٹرائل چلتا ہے، عدالتی اوقات کار کے بعد بھی ٹرائل چل رہا ہوتا ہے، جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا لوگ کہتے ہیں کیس چلتے نہیں، آپ کا چل رہا تو آپکو اعتراض ہے، فرد جرم والی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دیتے ہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا حامد خان درخواست میں ترمیم کر چکے، اب اسے نئی درخواست کے طور پر لیا جائے، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ترمیم شدہ درخواست بھی ہائیکورٹ سے پہلے ہم کیسے سن سکتے ہیں؟

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا سائفر کیس میں 13 دسمبر کی فرد جرم چیلنج ہی نہیں کی گئی، جس پر وکیل حامد خان نے کہا آج کی ہائیکورٹ کی کارروائی کا انتظار کیا جائے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا ہائیکورٹ بری کر دے تو بھی اس درخواست پر کچھ نہیں ہو سکتا، فرد جرم کے خلاف درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا آج التواء دے دیں آئندہ سماعت پر شاید فرد جرم کے خلاف دائر درخواست واپس لے لوں، جس پر سردار طارق مسعود نے کہا کیس ملتوی ہوا تو ضمانت والا بھی ساتھ ہی ہوگا۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے دورے کے خلاف شدید احتجاج جاری، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

?️ 26 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے

ایران اور غزہ جنگ پر مشاورت کے لیے اسرائیلی وفد کی امریکہ روانگی

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی وفد امریکہ کا دورہ کرے گا تاکہ امریکی حکام

خطرے کی کوئی بات نہیں، کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی: شیخ رشید

?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ نے سپریم کورٹ کے باہر

امریکہ نہیں چاہتا کہ یوکرین میں جنگ ختم ہو: چین

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے ایک مضمون میں اس ملک

بجلی کی قیمتوں سے متعلق 20 فیصلوں پر ازسر نو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ

?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپیلیٹ

استقامت ہمارا اختیار ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: حزب اللہ

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    لبنانی تحریک حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ

ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے