?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بعد از گرفتاری ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ عدالت کی تسلی کے لیے معقو ل ضمانت دینے کو تیار ہیں اور وہ استغاثہ کے گواہان کے ساتھ جعل سازی نہیں کریں گے۔
قبل ازیں 16 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے توسط سے دائر تازہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کا یہ واضح اور طے شدہ اصول ہے کہ ضمانت کو سزا کے طور پر نہیں روکا جانا چاہیے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ضمانت کی منظوری بنیادی طور پر عدالتوں کی صوابدید پر منحصر ہے، ایک ایسی صوابدید جسے انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ عدالتی طاقت کا ایک بنیادی پہلو ہے۔
انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ ہر درخواستِ ضمانت پر متعلقہ حقائق اور حالات کی روشنی میں احتیاط سے غور کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ شہریوں کی آزادی سے متعلق ہوتی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 7 اور 9 کی دفعات کے ذریعہ ہر شہری کی آزادی کو فوقیت دی گئی ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی شہری کو اس کی زندگی یا آزادی سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی کسی ملزم کو مجاز عدالت کے قانونی اختیار کے بغیر حراست میں لیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بدقسمتی سے ایک مایوس کن رجحان پیدا ہوگیا ہے جس کے تحت ریاستی مشینری نے طاقت اور اختیار کی قابلِ اعتراض نمائش کرتے ہوئے جھوٹے مقدمات دائر کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں، سائفر کیس کا اندراج اسی کی ایک مثال ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 16 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔
درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ سائفر کیس کا آغاز سیکریٹری داخلہ کے حکم پر کیا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے عمل میں لایا گیا، یہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ درخواست گزار کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش فوجداری نظام انصاف کے غلط استعمال کی نمایاں علامت ہے، یہ سب کچھ سیاسی مخالفین کی ہدایت پر ہورہا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس قابل اعتراض طرز عمل کی روشنی میں درخواست گزار ضمانت حاصل کرنے کا حقدار ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:مصر کے اوقاف کے وزیر نے عوریف بستی کی مسجد پر
جون
کیا دہشتگرد صیہونی آبادکاروں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں رہی؟
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین اور صیہونی حکومت کے درمیان بنیاد پرست آباد
جنوری
وزیر اعظم کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم نے دونوں
اپریل
جی پی ایس میں بڑے پیمانے پر خلل؛ یورپ میں ہزاروں پروازیں متاثر
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: سویڈن کے ٹی وی چینل ایس ٹی وی کی رپورٹ
ستمبر
یمنی بچوں کے قاتلوں کے لیے طوفان آنے والا ہے: تیونس کے سابق صدر
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:تیونس کے سابق صدر نے آل سعود کی جانب سے 81
مارچ
صنم جاوید کو کس شرط پر رہائی ملی؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید
جولائی
امریکہ کی نائن الیون کے بعد ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع
?️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت نے جمعرات کی شام 11 ستمبر 2001 کے حملوں
ستمبر
بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی، کیسے ہوئی ؟
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: بھارت کے وزیر خارجہ "وکرام میسری” نے واضح کیا ہے
مئی