سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو دوبارہ فردِ جرم عائد کی جائے گی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں 12 دسمبر کو دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور رضوان عباسی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہل خانہ اور وکلا عدالت میں پیش ہوئے، میڈیا کے 6 نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی۔

اڈیالہ جیل پہنچنے پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج ملزمان میں سائفر کیس کی چالان نقول تقسیم ہوں گی، آج کی سماعت کے بعد سائفر کیس کے ٹرائل میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت سے متعلق جیل انتظامیہ فیصلہ کرے گی یا جج کی صوابدید ہے، میڈیا کی عدالت تک رسائی سے متعلق پراسیکیوشن کا کوئی تعلق نہیں۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی وکلا نے نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی اور اس حوالے سے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا کہا جبکہ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹرز نے کیس کے نقول آج فراہم کرنے کی درخواست کی۔

دریں اثنا عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو کیس کے نقول فراہم کردیے گئے، قانون کے مطابق 7 روز بعد 12 دسمبر کو دونوں پر فردجرم عائد کی جائے گی۔

دریں اثنا عدالت نے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جاری جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل کو منظور کرتے ہوئے جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹی فکیشن غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔

بعدازاں 23 نومبر کو سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو اسلام آباد کے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس (ایف جے سی) میں پیش کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

28 نومبر کو عمران خان کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے سے اڈیالہ جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات کے سبب معذرت کرلی تھی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا تھا کہ کیس کا اوپن ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی ہوگا۔

یکم دسمبر کو وفاقی وزارت داخلہ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

2 دسمبر کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی کارروائی اڈیالہ جیل میں دوبارہ شروع ہوئی تاہم جیل حکام نے بیشتر صحافیوں کو اوپن ٹرائل میں شرکت سے روک دیا۔

سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد سماعت 4 دسمبر (آج) تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

الجزائر مراکش کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن عسکری طور پر تیار

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:   نومبر میں اسرائیلی وزیر جنگ نے اپنے مراکش کے ہم

جدہ ایئرپورٹ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی

?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے آج ہفتے کی صبح اس ملک کے شہر

چین کی امریکہ کو دھمکی

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے تائیوان

ریاض نے صنعاء کو تسلیم کیا؛ یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر تجارتی جہازوں کی آمد

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی

صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی

واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان استقامت کے خلاف اتحاد ناکام

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن عبدالملک

اگر روس یوکرین کی جنگ جیت گیا تو چین تائیوان پر قبضہ کر لے گا

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے یوکرین کی جنگ کے جواب

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 700 ارب روپے سے زائد اکٹھے کر لیے

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  ایف بی آر حکام کی جانب سے بتایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے