?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ریٹائرڈ فوجی افسران کو 6ہزار سی سی تک کی بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی مکمل چھوٹ دیئے جانے کی افواہوں پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے دوٹوک اعلان کردیا اور واضح کیا کہ سابق دورحکومت میں 2019ءمیں کابینہ نے منظوری دی تھی لیکن ایف بی آر نے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چھوٹ دینے کے لیے موقف اپنایاگیا کہ یہ ملک میں سکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرکیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرلز، آرمی چیفس، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کو ریٹائرمنٹ کے بعد 6ہزار سی سی تک کی بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے پر کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت ہر طرح کے ٹیکس سے چھوٹ ہو گی جبکہ آرمی چیفس، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس سمیت تمام فور سٹار جنرلز بغیر ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کیے دو دو گاڑیاں بیرون ممالک سے منگوا سکتے ہیں البتہ اس رعایت کے تحت منگوائی جانے والی گاڑیاں پیشگی منظوری کے بغیر 5سال تک فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔ اگر ایسی کوئی گاڑی پانچ سال سے پہلے فروخت کی جاتی ہے تو اس پر لاگو تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز وصول کی جائیں گی۔مزید براں ریٹائرڈفوجی افسران اس رعایت کے تحت گاڑیاں وزارت دفاع کی سفارش پر منگوا سکیں گے۔
ان افواہوں نے زور پکڑا تو ایف بی آر نے وضاحت جاری کردی اور کہا کہ ”میڈیا کے کچھ حلقوں میں گردش کرنیوالے ان رپورٹس جن میں کہاگیا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی ڈیوٹی اور ٹیکسز فری سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت ہر طرح کے ٹیکس سے چھوٹ ہو گی جبکہ آرمی چیفس، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس سمیت تمام فور سٹار جنرلز بغیر ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کیے دو دو گاڑیاں بیرون ممالک سے منگوا سکتے ہیں امپورٹ کی اجازت کا ایس آر او جاری کردیاگیا، ان کی واضح تردید کرتا ہے ۔ ایسی سہولت وفاقی کابینہ نے 2019ءمیں دی تھی لیکن اس سلسلے میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا “۔
مشہور خبریں۔
ایران کے نئے صدر اور ایران ہندوستان تعلقات
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی رواں سال ہیلی
جولائی
غزہ میں صیہونی مظالم پر خاموشی ناقابل قبول:سوئٹزرلینڈ کے سابق سفارتکار
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کے 56 سابق سینئر سفارتکاروں نے اپنی حکومت کے
جون
وزیراعظم ویکسین لگنےسےپہلےکورونامیں مبتلا ہو چکے تھے: اسدعمر
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این
مارچ
بائیڈن خاندان کی کرپشن کی نئی تفصیلات
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے نئی تفصیلات پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا
مئی
ملک بھر میں کورونا سے مزید 95 افراد کا انتقال ہو گیا
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا
اگست
مسجد اقصیٰ پر تسلط سے لے کر قرآن کی مخالف تک
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:جمعرات کے روز سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے سخت حفاظتی اقدامات
جولائی
شام میں امریکیوں کی داعش کی ایک اور خدمت
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی فورسز نے شمال مشرقی شام کی ایک جیل سے داعش
اپریل
اگلے سال سے جنگ کے معاشی نتائج دیکھنے میں آینگے
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر