رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

🗓️

اسلام آباد:(سچی خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کو ایک ڈی ایس پی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی سرکاری گاڑی کو نذر آتش کرنے سے متعلق کیس میں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

گزشتہ روز کیس کے تفتیشی افسر نے حلیم عادل شیخ سے پوچھ گچھ کے لیے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے انتظامی جج کے سامنے پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایس پی جمعہ دین نے بطور شکایت کنندہ الزام عائد کیا کہ حلیم عادل شیخ نے ریٹائرڈ کیپٹن جمیل احمد، اکرم چیمہ اور پی ٹی آئی کے 14 نامعلوم کارکنوں کے ساتھ مل کر انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری موبائل وین کو آگ لگا دی اور 10 مئی کو کراچی میں ان کا ذاتی سامان بھی چھین لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف فسادات، پولیس اہلکاروں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے، ان سے بدتمیزی کرنے، ایک سرکاری گاڑی کو نذر آتش کرنے اور دہشت گردی پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے پی ٹی آئی رہنما کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل کرنی ہیں۔

تاہم جج نے حلیم عادل شیخ کو تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا اور تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ انہیں تفتیشی رپورٹ کے ساتھ اگلی تاریخ پر پیش کریں۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بشمول 11 سابق قانون سازوں پر 9 مئی کو ہونے والے مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور تشدد کے تقریباً چار مقدمات درج کیے گئے تھے۔

حلیم عادل شیخ ان مقدمات میں اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے تین ماہ تک روپوش رہے اور اس وقت تک وہ منظرعام پر نہیں آئے۔

تاہم وہ تین مقدمات میں پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کے بعد منظر عام پر آئے۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا

🗓️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کی ترقی

طلباء پر امریکی پولیس کے تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹر کا ردعمل

🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی امور سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے نے

شمالی غزہ میں 78,000 فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں

🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت

بھارت میں کورونا وائرس سے بحرانی صورتحال، ہسپتالوں میں جگہ ختم جبکہ مصنوعی آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی

🗓️ 24 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس سے بحرانی صورتحال ہوگئی

بچوں کو اسمارٹ فون کی لت سے کیسے بچائیں؟

🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بیٹا فون کم استعمال کرو، آنکھیں خراب ہو جائیں گی۔۔۔‘

فیصل آباد کی صنعت مہنگی توانائی، ٹیکسوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے. ویلتھ پاک

🗓️ 31 دسمبر 2024فیصل آباد: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت

درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کرلیا، یوٹیوبر کا دعویٰ

🗓️ 17 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) خاتون یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکارہ

مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ ہیں

🗓️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے