?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان نے روسی ساختہ کرونا ویکسین اسپٹنک وی کی بڑی ڈیل فائنل کرلی پاک فوج نے روسی ساختہ کرونا ویکسین اسپٹنک وی کی 20 لاکھ ڈوزز کا آرڈر دے دیا، 2 لاکھ ڈوزز پر مشتمل پہلی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے روسی ساختہ کرونا ویکسین اسپٹنک وی کی بڑی ڈیل فائنل کرلی، پاک فوج نے 20 لاکھ ڈوزز کا آرڈر دے دیا۔روسی ویکسین کی پہلی کھیپ جس میں 2 لاکھ ڈوزز ہوں گی، جلد پاکستان پہنچیں گی۔ 2 لاکھ ڈوزز کی پہلی کھیپ ابو ظہبی ایئرپورٹ پر موجود ہے۔
پاک فضائیہ کا طیارہ پہلی کھیپ ابوظہبی ایئرپورٹ سے لے کر پاکستان پہنچے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان اب تک چینی ساختہ ویکسینز سائنو فارم، سائنو ویک، کین سائنو اور برطانوی ساختہ ایسٹرا زینیکا کی 1 کروڑ 19 لاکھ ڈوزز وصول کرچکا ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں 19 لاکھ 66 ہزار 837 افراد کو ویکسین کی ایک خوراک جبکہ 9 لاکھ 64 ہزار 227 افراد کو دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن کی یومیہ تعداد بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت ‘ڈرائیو تھرو’ کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی ڈرائیو تھرو حکمت عملی کے تحت موبائل وین کے ذریعے مختلف عوامی مقامات پر کوروناویکسین لگائی جائے گی، صنعتی ورکرز کو کوروناویکسین لگانے کے لیے الگ انتظامات کی تیاری ہورہی ہے۔
مختلف صنعتی علاقوں میں خصوصی ویکسین سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔صنعتی ایسوسی ایشنز کے دفاتر میں بھی ویکسین سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ ویکسین وین سی ویو، شاپنگ پلازہ اور جامعات میں ویکسینیشن کرے گی۔ ڈوز کی مطلوبہ تعداد کا اسٹاک ملتے ہی ماس ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
جامعہ پنجاب: تحقیقات میں سینئر سیکیورٹی افسر طلبہ سے جھگڑے کا ذمے دار قرار
?️ 25 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں واقع پنجاب یونیورسٹی میں گارڈز اور طلبہ
اکتوبر
ٹکا؛ پاکستان میں ترکی کا نرم اثر و رسوخ کا آلہ
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جغرافیائی سیاست، جیو اکنامکس اور بین الاقوامی سیاست میں ترکی
مارچ
مسقط کی ثالثی سے واشنگٹن اور دمشق کے درمیان مذاکراتی چینل بحال
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے امریکی اور شامی حکومتوں کے درمیان مذاکرات کے
مئی
ترکی خطے میں ہونے والی پیش رفت کو نظر اںداز نہیں کر سکتا: اردوغان
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کل پیر کو
اگست
پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی بینک کا انتباہ
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بحران کے ایسے مقام پر کھڑا ہے،
ستمبر
وزیر اعظم نے سیالکوٹ کے ہیرو کو اسلام آباد بلا لیا
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو
دسمبر
ایران شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے: تخت روانچی
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: مجید تخت روانچی اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران
جون
امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا:وزیراعظم عمران خان
?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے ڈپٹی اسپکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد
اپریل