?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رحمان ملک کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔
اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رحمان ملک کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے تعزیتی بیان میں رحمان ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رحلت کی خبرسن کردکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ رحمان ملک کو غریق رحمت کرے، حدیبیہ کیس میں ان کی سربراہی میں تفتیش ہوئی، اس کیس پر انصاف ابھی تک نہیں ہوا، تفتیش نے کرپشن کے ایسے ماڈرن طریقے ظاہر کیے کہ لوگ حیران رہ گئے۔وزیر بلدیات سندھ ناصرشاہ نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا، رحمان ملک ہمارے دوست، بھائی، ساتھی اورایک بہترین رہنما تھے، پروردگار ان کے درجات بلند کرے اور خاندان کے افراد کو صبرعطا کرے۔
پیپلز پارٹی کی قیادت اور ملک کی اہم شخصیات نے سینیٹر رحمان ملک کے اہل خانہ کو فون کرکے ان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مرحوم رحمان ملک کے بھائی خالد ملک کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں جمعرات کو ادا کی جائے گی، بیرون ممالک سے عزیز و اقارب نے نماز جنازہ میں شرکت کرنی ہے لہٰذا نماز جنازہ کا وقت ابھی مقرر نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان ملک کے انتقال سے دلی رنج ہوا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور، پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان، اور دیگر نے سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔
مشہور خبریں۔
یمن فوجی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے تصور سے زیادہ ترقی یافتہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے صیہونی حکومت کے ایک اہلکار
دسمبر
لبنان میں صدارتِ کے لیے جنرل جوزف عون کی نامزدگی پر سیاسیدانوں کا ردعمل
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے جنرل جوزف عون
جنوری
سعودی صیہونی دوستی کروانا مشکل ہے؟امریکہ کا کہنا ہے؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ریاض اور تل ابیب
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے
دسمبر
فرانسیسی سائنسدان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؛ وجہ؟
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے ایک فرانسیسی سائنسدان کے سفری پابندی پر افسوس
مارچ
اٹلی کی اسرائیل پر شدید تنقید
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے اسرائیل کے غزہ
جون
روس کو یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ماسکو نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو
فروری
میکرون اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کن مقاصد کو حاصل کر رہے ہیں؟
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مشرق وسطیٰ کا دورہ اور
دسمبر