راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کا کام مکمل ہونا چاہیے

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ میرا کل اور آج ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس منصوبے کو مکمل ہونا چاہیے، یہ رنگ روڈ قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ  راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کو رواں سال شروع کیا جانا چاہیے کیونکہ منصوبہ ’قومی اہمیت‘ کا حامل ہے اور یہ حکمراں جماعت پی ٹی آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جسے ہرگز ختم نہ کیا جائے۔

اس منصوبے پر ہونے والی تحقیقات پر بات کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے کابینہ اور وزیر اعظم سے قومی احتساب بیورو (نیب)، متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور ’ان کے خلاف کارروائی پر زور دیا جو بھی (اس کام) میں ملوث پایا گیا ہے‘۔

وزیر اعظم نے حال ہی میں آر آر آر منصوبے میں ہونے والی تبدیلیوں کی تحقیقات کا حکم دیا جس سے نہ صرف اس منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے کا اضافہ ہوا بلکہ مبینہ طور پر کچھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی فائدہ ہوا تھا۔

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ میں منصوبے میں مبینہ تبدیلیوں کے مطابق منصوبہ شروع کرنے کا مطالبہ نہیں کررہا ہوں لیکن ’جو بھی فیصلہ تفتیشی ادارے کریں اس پر عمل ہو‘۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے میں جو بھی تبدیلی ہو لیکن منصوبہ اسی سال شروع ہونا چاہیے جو قومی اہمیت کا حامل ہے اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے متعلقہ افسران ذمہ داری ادا کریں اور کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے ایک وقت کی حد مقرر کریں۔

وزیر ہوا باز نے کہا کہ منصوبے میں تبدیلی کو دو سے تین ماہ کے اندر حتمی شکل دی جائے یا اسے دوبارہ ٹینڈر کرکےرواں سال دوبارہ شروع کیا جائے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو بھی یہی کہا ہے اور دعوی کیا کہ ہم اس سال منصوبے کا افتتاح کریں گے اور وزیر اعظم اور وزیر اعلی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر تبصرے، اپوزیشن کی جانب سے اسے ایک اسکینڈل میں تبدیل کرنے کی سازشیں بے سود ہیں کیونکہ کوئی اسکینڈل نہیں بننے دیں گے اور قومی اہمیت کا یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا اور تکمیل تک پہنچے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے خود کو انکوائری کے لیے پیش کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ وہ یا ان کے گھر کا کوئی فرد منصوبے کی تبدیلی میں ملوث نہیں ہے اور نہ ہی وہ منصوبے کے قریب اراضی خریدنے میں شامل ہیں

انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں انکوائری سے نہیں بھاگ رہا، تفتیش کریں، میری اور میرے بچوں کی، اگر ہم میں سے کوئی ملوث پایا جائے تو کارروائی کی جائے۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر  میں کورونا وبا کی لہر شدت اختیار کر رہی ہے: وزیرخارجہ

?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان

بلوچستان میں بدامنی، اراکین اسمبلی کا صوبائی حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

?️ 28 اکتوبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور حالیہ دہشت

امریکی وزیر دفاع کورونا کا شکار

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایسوسی

سینیٹ اجلاس کی کہانی

?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ نے الیکشن ایکٹ (ترمیمی) بل 2022 اور قومی احتساب

کیا ایک اور غزہ بننے والا ہے؟

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: غیر متوقع صورتحال میں لبنانی حزب اللہ اور غزہ میں

دبئی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر طیارہ حادثہ

?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر دو مسافر طیارے آپس

بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظرئیے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت

?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

فیس بک پر 12 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد

?️ 22 اکتوبر 2021لندن(سچ خبریں) فیس بک کو حکم کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے