رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم  اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔ مریم  اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ انتشار،فساد اور افراتفری پھیلانے کی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ کی کرپشن،قومی سلامتی سے کھلواڑ اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

وفاقی وزیر اطلاعاعت کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ہمیں پنجاب حکومت کا کوئی خوف نہیں۔گرفتار کرنا ہے کر لیں، میرے خلاف کیس کی گفتگو بھی سامنے آگئی۔

آہستہ آہستہ انہیں منہ چھپانے کی ضرورت پڑے گی، یہ عوام کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں۔

کے پی میں نیب بند کر دیا گیا، کے پی میں نیب کی کوئی حیثیت نہیں تھی، پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں،سیلاب متاثرین کے لیے اس نے ایک لفظ نہیں کہا، تیس چالیس جلسے ضرور کیے،انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ قوم کی خوش قسمتی ہے کہ عمران خان کے چہرے سے نقاب اتر گیا۔ کل دو آڈیو لیکس سامنے آئی وہ گفتگو سب نے سنی ہے۔

عمران خان بتائیں اس کا کون سا بیانیہ پورا ہوا۔ اب اس نے بیانیہ تبدیل کرکے الیکشن میں ووٹرز خریدنے کا بنایا۔بیرونی سازشوں والی آڈیو بھی آ گئی ہے۔ایک شخص نعرہ بناتا ہے جیب سے کاغذ نکال کر لہراتا ہے۔جب اس سے خط کا پوچھا گیا تو کہتا گم ہو گیا۔کہتا تھا وہ بیچنا شرک ہے اور خود کہتا ہے کہ پانچ بندے میں نے خرید لیے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں پنجاب حکومت سے کوئی خوف نہیں گرفتار کر لیں۔ہم ان کی طرح عدالتوں میں ضمانتوں کے لیے دھکے نہیں کھائیں گے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔وارنٹ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے۔

مشہور خبریں۔

اسلامی حکومت کے خواہاں طالبان کے رمضان المبارک میں بھی حملے جاری

?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:رمضان المبارک کا مہینہ آجانے کے باوجود افغانستان میں طالبان کے

15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ کیا 14 جج قابل نہیں تھے؟ جسٹس نعیم اختر افغان کا سوال

?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان

دنیا کی اسرائیلی ظلم کے خلاف فیصلہ لینے میں کوتاہی کی : اردگان

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جی 20 سربراہی اجلاس

پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آ

اسرائیل کی شکست یقینی ہے: شیخ نعیم قاسم

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سیکرٹری

صیہونی جلیوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کے ایک مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں

یورپ جاتے ہوئے کتنے بچے مر گئے؟

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال تقریباً 300

جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کو بند کرنا قانونی طور پر جائز ہے

?️ 22 اپریل 2026 سچ خبریں:فرا جنگ پروگرام کی اکیسویں قسط نے آبنائے ہرمز میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے