?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں لیکن دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
کوئٹہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں صدر پاکستان آصف علی زردری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے، انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں چاہتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل، صدر مملکت آصف علی زرداری ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا نے کوئٹہ ائیر پورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔
علاوہ ازیں، صدر مملکت سے بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈرز نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ، عوامی نینشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجنئیر زمرک خان اچکزئی اور جماعت اسلامی کے رکن میر عبدالمجید بادینی شامل تھے۔
سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی قومی یکجہتی سے وطن کو آگے لیکر جانا ہے اور ہم حقوق دے کر ہی لوگوں کا دل جیتیں گے، بلوچستان کے لوگوں سے دلی لگاؤ اور دیرینہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی بہبود ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، عید کے بعد بلوچستان میں کیمپ لگائیں گے اور تفصیل سے سب سے بات کریں گے۔
اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے اقدامات کی تعریف کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم آزادکشمیر کا ضلع سدھنوتی اور پلندری کی عوام کیلئے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ضلع بلوچ سدھنوتی
ستمبر
امریکی عدالت کی جانب سے ٹرمپ کے تجارتی محصولات پر پابندی پر عائد
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایمرجنسی اختیارات کے تحت درآمدی
مئی
ایران نے جاپان کے سابق وزیراعظم کے قتل کی شدید مذمت کی
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج جمعہ کو
جولائی
غزہ کے عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کے کارکنوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ
دسمبر
دمشق کے ساتھ تعاون کی آنکارا کی خواہش کا اظہار
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے ایک نیوز
اپریل
روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کے قریب
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:سیٹلائٹ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ روسی افواج یوکرین کے
مارچ
صیہونی اسلحہ سے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں
جولائی
"حج ابوالفضل”؛ ایک شہید کمانڈر جو دو بار قاتلانہ حملے میں بچ گیا
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے تیسرے شخص حج علی کرکی،
ستمبر