دہشت گردوں کا مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا ہے، دھماکے میں میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ 31 سالہ میجر محمد رضوان طاہر شہید کا تعلق نارووال سے تھا، 37 سالہ شہید نائیک ابنِ امین ضلع صوابی کے رہائشی تھے، 33 سالہ شہید لانس نائیک محمد یونس کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے، جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ فرنٹ لائن سے اپنے جوانوں کی قیادت کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

زلنسکی نے ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات کے موقع پر کیا کہا؟

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ولادیمیر زلنسکی، صدر یوکرین، نے کہا کہ ہمیں امید ہے

اقوام متحدہ اجلاس: وزیراعظم کا ہندو توا سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے انسداد کا مطالبہ

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل

برطانیہ کی افغان شہریوں کے ساتھ وعدہ خلافی

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے تقریباً 20 ہزار افغان شہریوں کو آباد

ریحام خان کے معافی مانگنے پر زلفی بخاری کا ردِعمل

?️ 15 اکتوبر 2021لندن(سچ خبریں) ریحام خان نے جھوٹے الزامات لگانے پر زلفی بخاری سے

فلسطین فلسطینیوں کا ہے نہ غداروں کا:عطوان

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:جنین کے حالیہ واقعات میں بہت سے لوگ فلسطینی تنظیم  مزاحمت

پی ٹی آئی ملازمین کے خلاف فنڈنگ کیس میں ثبوت موجود: دستاویز میں انکشاف

?️ 9 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے  ان ملازمین کی ایک دستاویزی

ایسا لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، عمران خان

?️ 3 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے چیئرمین عمران خان نے کہا

زیلنسکی کا یوکرین کی ایک ہزار مربع کلومیٹرزمین واپس لینے کا دعویٰ

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:       یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے