🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دواتئی چیک پوسٹ پرافغان سرحد سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 43 سالہ حوالدارسلیم اور35 سالہ لانس نائیک پرویز شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی جس سے افغان دہشتگروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان مستقل طور پر افغانستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنائے۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے مستقل استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے ملٹری پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کی واردات افسوس ناک ہے۔ سرحد پارسے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ختم ہونا چاہیئے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک افواج کی وطن کی سلامتی کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں، پاکستان اپنے بارڈرز کو مزید محفوظ اورمضبوط بنائے گا۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کا اپنی نئی ہلاکتوں کا اعتراف
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں
جون
نظر آنے والا سامان علی سد پارہ اور ان کے ساتھیوں کا نہیں تھا: سرچ مشن
🗓️ 15 فروری 2021خیبرپختونخواہ(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق علی سد پارہ
فروری
صدر زرداری کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات، مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط
🗓️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے
فروری
غزہ کی حمایت کے لیے ہماری جنگ لامحدود ہے: یمنی وزیر دفاع
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے یوم وعدہ کی
مارچ
شام میں دہشت گردی کو تقویت دینے کا نتیجہ کیا نکلا؟
🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور مرکزی حکومت
دسمبر
25 سالہ ایران چین تعاون کی دستاویز امریکہ کے لیے ایک سنگین چیلنج
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: ایران اور چین کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات 27 مارچ 2021
جنوری
غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیل کے میڈیا کے اصول
🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار کے مطابق اسرائیلی حکام، غزہ میں جنگ کو
جنوری
ملتان: مہر بانو قریشی یوم سیاہ کی ریلی سے گرفتار، پی ٹی آئی آج صوابی میں جلسہ کرے گی
🗓️ 8 فروری 2025ملتان: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج منائے جانے
فروری