دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہو چکا ہے۔ رانا ثناءاللہ

?️

چنیوٹ (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہوچکا ہے۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تحفے میں ملنے والی گھڑیاں دوسرے ملکوں سے برآمد ہوئی، تحفے میں ملنے والی گھڑیاں دوسرے ملکوں میں بیچی گئیں۔ نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سید حسن مرتضیٰ کے والد کی وفات پر تعزیت کیلئے آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کر رہے، اگر پی ٹی آئی والےصرف ملاقات کریں تو ہمیں کوئی شکایات نہیں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دوسروں کو چور ڈاکو کہتے رہے اب خود چورنکل آئے، بانی پی ٹی آئی کو ملی گھڑیوں کے تحفے دوسرے ممالک سے برآمد ہوئے، سال 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر نیا پراجیکٹ لایا گیا۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سال 2017 تک ڈالر، پٹرول اور دیگر قیمتیں نارمل تھیں، پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑا، آئی ایم ایف کی وجہ سے سبسڈی نہیں دے سکتے، آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے بعد وزیراعظم عوام کو ریلیف دیں گے۔

رانا ثناللہ نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر ٹریبونل بننا تھے جس پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے، 190ملین پاونڈ والا کیس بھی آپ کے سامنے ہے، تحفےکسی شخص کے نہیں ہوتے ریاست کے ہوتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہوا ہے، اگر موقع ملتا ہے تو پاکستان کی فوج کو فلسطین بھیجنا چاہیے، امن کے حوالے سے پاکستانی فوج بہت بڑا سہارا ہوگی، فلسطینیوں کی خدمت کے جذبہ کے تحت جائیں گے کسی کے کہنے پر نہیں۔

مشہور خبریں۔

انسٹاگرام پر دلچسپ فیچر متعارف

?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی انتظامیہ کی جانب سے

افغانستان دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے ’ڈبل گیم‘ کھیل رہا ہے، جان اچکزئی

?️ 3 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے الزام

سعودی عرب غزہ کے لوگوں کی جبری ہجرت کے خلاف

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور کینیڈا کے

شام کی موجودہ پیش رفت تل ابیب کے حق میں ؛ کیسے؟

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی آرمی ریڈیو کے عسکری تجزیہ کار نے اعلان کیا

ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

?️ 6 اپریل 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے

صیہونی حکومت کی دھمکیاں ناقابل یقین

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی طرف سے

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب

?️ 15 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

حسینہ واجد کی پھانسی اور پاک افغان کشیدگی پر دفتر خارجہ کا بیان آگیا

?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے