دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان، دیگر ملزمان بری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف  کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر ملزمان کو بری کردیا گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں دفعہ 144، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے سے بری کردیا۔

اگست 2022 میں عمران خان نے شہباز گِل کی گرفتاری اور ’اے آر وائی نیوز‘ کے لائسنس کی منسوخی کے خلاف عوام سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی تھی، جس کے فوراً بعد پولیس نے دارالحکومت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔

تاہم پابندیوں کے باوجود علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد پی ٹی آئی سربراہ کی قیادت میں ریلی میں شرکت کے لیے نکلی تھی، جلوس زیرو پوائنٹ سے شروع ہو کر ایف نائن پارک پہنچا جہاں عمران خان نے اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 20 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف ریلی نکال کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد انور کی طرف سے دائر کی گئی شکایت میں کنٹرول آف لاؤڈ اسپیکر اور ساؤنڈ ایمپلیفائر ایکٹ 1965 کی دفعہ 2 بھی شامل کی گئی تھی۔

شکایت گزار کے مطابق پی ٹی آئی کے تقریباً ایک ہزار سے 12 سو حامی ’عمران کے حکم پر‘ اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ انٹرچینج کے قریب جمع ہوئے تھے اور پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

اے ایس آئی نے کہا تھا کہ وہ شہباز گل کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے سڑک بلاک کر کے رہائشیوں کو ’ڈرایا اور دھمکیاں‘ دیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مسافروں کو علاقے سے گزرنے سے روکا جس سے ان کی روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور ریلی کے شرکا نے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرتے ہوئے، حکومت مخالف نعرے لگائے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا تھا کہ ریلی کے دوران اسلام آباد پولیس نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کیے تھے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پولیس کے اعلان پر کان نہیں دھرے اور لاؤڈ اسپیکر پر نعرے لگاتے ہوئے حامیوں کو ایف-9 پارک لے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 13 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن عام شہریوں کی خونریزی کا

ہم نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے:انتہاپسند صیہونی وزیر کا اعتراف   

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے انتہا پسند اور مستعفی وزیر نے اعتراف

امریکی اتحاد کی تشکیل پر یمن کا ردعمل

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد

صیہونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی ترک – امریکی شہری کے اہلخانہ کا امریکی حکام سے مطالبہ

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گولی لگنے سے

وائٹ ہاؤس سے باہر کیے جانے کے خوف سے بن سلمان پریشان

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ محمد

دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے متحد رہنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف

?️ 29 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے

2022 کے آغاز سے اب تک 20000 یمنی بے گھر :اقوام متحدہ

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت(IOM)کا کہنا ہے کہ

اسرائیل کی نظر سومالی لینڈ کی اسٹریٹجک پوزیشنوں پر

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے سومالی لینڈ کی اسٹریٹجک پوزیشنوں پر نظریں گاڑ رکھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے