پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں،سیکیورٹی  گارڈز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی

پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں،سیکیورٹی  گارڈز کے داخلے پر پابندی کر دی گئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سیکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے لیا گیا ہے  تاکہ موجودہ صورتحال میں حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت ارکان قومی اسمبلی کے ذاتی اسٹاف پر بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی ہوگی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں اسلحہ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،یہ حفاظتی اقدامات سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون سے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا، ملزم کا دہنی توازن درست نہیں تھا اور اس کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں، ملک بچانے آیا ہوں۔

مسلح ملزم کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے چھری ، زنگ آلود پستول برآمد ہوا ہے، جبکہ پستول میں گولیاں موجود نہیں تھیں۔واقعے کے فوری بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی تھی۔

مشہور خبریں۔

ریونیو میں کمی کے باوجود حکومت کا بینکوں سے قرض پر انحصار سے گریز

?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹیکس جمع کرنے میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت

بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

?️ 26 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور

وزیراعظم کی صدر سے ملاقات؛ سیاسی، معاشی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم

ٹرمپ کی بیٹی نے کانگریس پر حملے کے دن گواہی دینے سے کیا انکار

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:  ایوانکا ٹرمپ سابق امریکی صدر کی بیٹی نے جمعرات کو

انتظار پنجوتھا کی مبینہ گمشدگی، عدالت نے وزارتِ داخلہ ودفاع سے رپورٹ طلب کرلی

?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے

صیہونی حکومت کی نئی کابینہ اور شام پر صیہونی حملوں میں تبدیلی

?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ دو مہینوں کے دوران شام پر صیہونی حکومت کے حملے

جنگ نہ کریں تو کیا ہوگا؟صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ اگر ہم جنگ

ٹرمپ کی نظر امریکی تاریخ کا سب سے بُرا صدر

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرٹرمپ نے ریاست جارجیا میں اپنی ایک تقریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے