?️
اسلام آباد(سچ خبریں)دفتر خارجہ نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کی ایک بار پھر شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے پاک – افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر حالیہ واقعات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں پاک ۔ افغان سرحد پر واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس میں سرحد پار سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد افغان سرزمین کو پاکستان کے اندر کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، پاکستان نے گزشتہ چند ماہ میں بارہا افغان حکومت سے پاک ۔ افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے۔دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ طویل مشترکہ سرحد پر مؤثر رابطہ کاری اور سیکیورٹی کے لیے پاکستان اور افغانستان متعلقہ اداروں کے ذریعے گزشتہ کئی ماہ سے مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سرحدی علاقے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت کالعدم دہشت گرد گروہوں نے پاکستان کی سرحدی حفاظتی چوکیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی فوجیوں کی شہادت ہوئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ 14 اپریل 2022 کو بھی ضلع شمالی وزیرستان میں افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں نے پاک فوج کے 7 جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغان سرزمین سے بلااستثنیٰ پاکستان میں کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کی ایک بار پھر شدید مذمت کرتا ہے، یہ پاک ۔ افغان سرحد پر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ہماری کوششوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، افغانستان کی خود مختار حکومت سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پاک ۔ افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنائے اور دونوں برادر ممالک کے امن اور ترقی کے مفاد میں پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس صورتحال کو افغانستان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا اعادہ کرنے کے لیے بہترین موقع کے طور پر بھی دیکھتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے خیبر پختونخوا میں سرحد کے قریب افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا تھا۔
یہ دوسرا موقع تھا جب رواں ماہ اسلام آباد میں طالبان سفارت کار کو طلب کیا گیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے بلوچستان میں ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر میں پاکستانی سرحد کی جانب آگ لگنے کے واقعے کے بعد طالبان کے نائب سفیر کو طلب کیا تھا۔
ایک اہلکار کے مطابق ایک گولی ہیلی کاپٹر کو لگی تھی، تاہم، فائرنگ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔
دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ افغان ناظم الامور سے دو واقعات پر احتجاج کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ پہلے واقعے میں 14 اپریل کو افغان بارڈر فورسز نے ضلع چترال میں پاکستانی فوج کی پوزیشنز پر بلااشتعال فائرنگ کی جہاں 5 سے 6 گھنٹے تک فائرنگ جاری رہی۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کا ایک بار پھر صحافی حملہ
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران ایک اور
اگست
ایران نے یمن-امریکہ جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا:نیویارک ٹائمز
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے انصاراللہ کو بحیرہ احمر میں
مئی
وزیر اعظم سعودی عرب سے واپسی پر عوام کو بڑی خوشخبری سنائیں گے
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا
اکتوبر
صہیونی حکومت حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کر سکتی ہے:اسرائیلی میڈیا
?️ 17 نومبر 2025 صہیونی حکومت حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کر سکتی ہے:اسرائیلی
نومبر
ایکس (ٹوئٹر) میں نئی تبدیلی، لنکس کے ساتھ ہیڈلائن نظر نہیں آئے گی.
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں تبدیلی کی
اکتوبر
سعودی عرب میں طالبان پاکستان مذاکرات تاحال بے نتیجہ
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب میں طالبان اور پاکستانی وفود کی حالیہ ملاقات
دسمبر
سال کا ایک تہائی حصہ عیاشیوں میں گزارنے والا صدر کس ملک کا ہے؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا
جنوری
عمران خان کا امریکی مراسلے پر تحقیقاتی کمیشن کیلئے صدر، چیف جسٹس سے معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ
?️ 30 اپریل 2022(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز سفارتی کیبل
اپریل