?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانہ ابھی تک فعا ل ہے اور کام بھی کررہا ہے، ہم نے بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا مزید جو بھی اقدامات ناگزیر ہوئے وہ برقت کئے جائیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدری زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہم اسے مسلسل دیکھ رہے ہیں اورافغانستان میں پاکستانی شہریوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے،کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کئے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں پھنسے تمام افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی عوام کے لئے فکر مند ہیں ، پاکستان افغانستان میں پھنسے تمام افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گا، پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا کوئی خواہاں نہیں ہے۔افغان دھڑوں کو پرامن طریقے سے مسئلہ حل کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں دو ماہ تک جاری رہنے والی طالبان اور حکومتی فورسز کی لڑائی کے بعد طالبان آج دارالحکومت کابل میں داخل ہو رہے ہیں ، طالبان کی جانب سے اپنے جنگجوو¿ں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ کابل سے باہر جانا چاہتے ہیں انہیں محفوظ راستہ دیا جائے۔
مشہور خبریں۔
تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں: یوکرائنی صدر
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں
مارچ
غزہ میں صیہونی فوج کا بڑھتا جانی نقصان
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی زمینی
دسمبر
نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوگی؛ وجہ؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ لبنان میں حزب اللہ کے
اکتوبر
ترکی شام ، عراق اور افغانستان میں کیا چاہتا ہے؟
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:گذشتہ روز ترکی کے وزیر داخلہ نے شام کے علاقے عفرین
جولائی
آزادکشمیر میں بھی بارشوں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں بھی بارشوں اور سیلابی صورتِ
اگست
وہ ملک جن میں روزے کا وقت کم ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک 2023 جمعرات 23
مارچ
ایران کے خلاف نیتن یاہو کی شکست نے ہمیں فوجی بجٹ بڑھانے پر مجبور کیا:صیہونی وزیر اعظم
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:موجودہ صیہونی وزیر اعظم نے ایران کے حوالے سے اپنے سابق
اگست
’اچھے لباس والی خواتین کو انعام‘ فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر تنقید
?️ 7 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں خواتین
مارچ