?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ دشمن ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا گوادر حملہ چین اور پاکستان کی عظیم قیادت کے معاشی وژن کے خلاف تخریب کاری کا ایک کھیل ہے، مجرموں کوانصاف کےکٹہرےمیں ضرور لا کر کھڑا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر حملہ چین اور پاکستان کی عظیم قیادت کے معاشی وژن کے خلاف تخریب کاری کا ایک کھیل ہے ، دشمن ہمارےعزم کوکمزورنہیں کرسکتا، مجرموں کوانصاف کےکٹہرےمیں لانےکی کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے ، بعد ازاں وفاقی وزارت داخلہ نے گوادر میں ہونے والے دھماکے کو چینی قافلے میں خودکش حملہ قرار دیا تھا۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر چینی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، قافلہ 4گاڑیوں پرمشتمل تھا، قافلے کے ساتھ آرمی اور پولیس کی گاڑیاں بھی تھیں، کالونی سے نکلنے والے حملہ آور کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروںنے روکا تو حملہ آور نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر دور خود کو اڑا لیا۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں میں زمینی راستے سے غزہ پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک رہنما نے بدھ کی صبح الجزیرہ کو
اکتوبر
الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ
دسمبر
پیوٹن-بائیڈن ملاقات، کامیاب یا ناکام
?️ 20 جون 2021(سچ خبریں) روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن
جون
جمعتہ الوداع اور یوم القدس
?️ 29 اپریل 2022(سچ خبریں)امام خمینی(ر) نے 16 مرداد 1358 شمسی(7 اگست 1979) بمطابق 13
اپریل
مغربی کنارے کے خلاف صیہونی وحشی پن
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مکینوں کے خلاف آنسو
دسمبر
حماس اسرائیلی انٹیلی جنس کو دھوکہ دینے میں کامیاب
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: 14ٹی وی، جو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا اہم
ستمبر
عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کوتباہی سے بچانے کے لیے مداخلت کرے
?️ 28 جنوری 2023سرینگر: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی
جنوری
لبنان اور یمن صہیونی دشمن کے خلاف متحد ہیں: صنعا
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: دمشق میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے استقامت اور
مئی