?️
خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے دعویٰ کیا کہ صوبائی اسمبلی کے منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے کیونکہ پوری مقامی بیوروکریسی کا 100فیصد جھکاؤ سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی طرف ہے۔
جمال شاہ کاکاخیل نے کابینہ کے طویل اجلاس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے صوبائی اسمبلی کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کا حلف اٹھایا ہے لیکن موجودہ بیوروکریٹک سیٹ اپ کی سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے لیے جانبداری کی وجہ سے ایسا نہیں کر پائیں گے، بیوروکریسی ہمارے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے اور یہاں تک کہ چیف سیکریٹری بھی اس کے خلاف کارروائی کرنے میں بے بس نظر آتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگوں کے لیے سیاسی طور پر غیر جانب دار ہونا انسانی طور پر ممکن نہیں کیونکہ ان کی سیاسی وابستگی یا جھکاؤ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت آئندہ انتخابی مشق منصفانہ انداز میں اس وقت تک ادا نہیں کر سکے گی جب تک صوبے میں چھ اور سات سال سے اہم انتظامی عہدوں پر فائز سیکریٹریز کا تبادلہ نہیں کیا جاتا۔
جمال شاہ کاکاخیل نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے لیے صوبے کے تمام سیکریٹریز کی فوری تبادلوں کی حمایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بیوروکریٹک ردوبدل کوئی مشکل چیز نہیں ہے، بس سیکریٹریوں کو کم از کم دو ماہ یا الیکشن ہونے تک تبدیل کر دیں اور منتخب حکومت کے عہدے سنبھالنے سے قبل انہیں ان کے متعلقہ عہدوں پر واپس آنے دیں۔
وزیر نے کہا کہ انہوں نے بیوروکریٹس کو پی ٹی آئی کے حامی لوگ نہیں کہا لیکن وہ یہ کہنا چاہیں گے کہ بیوروکریسی میں کسی دوسری سیاسی جماعت کی طرف کوئی جھکاؤ نہیں دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کرے اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابی مشق کے انعقاد میں مدد فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں گزشتہ صوبائی حکومت نے پارٹی کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے 25 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر 5 ہزار کے قریب سوشل میڈیا ورکرز کو ملازمت دی تھی۔
وزیر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات میں صرف 1200 ایسی بھرتیاں ہیں جنہوں نے گھر میں رہ کر پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے پچھلی حکومت کی جانب سے ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کرائے۔


مشہور خبریں۔
پینٹاگون کے سربراہان کی امریکی کانگریس میں طلبی
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سینٹ کام
ستمبر
مصر پاکستان کا برادر ملک، دوطرفہ تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ فیلڈمارشل سید عاصم منیر
?️ 23 اکتوبر 2025راولپنڈی(سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کا سرکاری دورہ
اکتوبر
شاہد خاقان، فضل الرحمٰن، اچکزئی ہمارے ساتھ ہیں، جلد گرینڈ الائنس بنے گا، شاہ محمود
?️ 12 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی
فروری
مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 23 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
جولائی
پاکستان کا فلسطینی، لبنانی عوام کی سپورٹ کا عہد
?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین، غزہ اور
اکتوبر
کراچی: گلشن اقبال میں اومیکرون کی تصدیق، لاک ڈاؤن نافذ
?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد
جنوری
مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مستردکردیا‘ حکومت مکمل طور پرعدلیہ کو اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے.سربراہ جے یوآئی
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے
نومبر
حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سفارش دے دی
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
مئی