?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور لکی مروت میں دو الگ الگ واقعات میں 2 مبینہ خودکش بمبار ہلاک جبکہ 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 2 مشتبہ خود کش بمبار امن کمیٹی کے سربراہ پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے اور اسی دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آور دھماکا خیز مواد کی حامل جیکٹ پہنے ہوئے تھے، ملزمان موٹر سائیکل رکشا میں آئے اور ڈیرہ اسمٰعیل خان بنو روڈ کی عرفان کالونی میں امن کمیٹی کے چیف نور عالم محسود کے دفتر پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو نور عالم محسود پر خودکش حملے کے حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
ضلعی پولیس کے ترجمان امتیاز بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آوروں کو روکا، بعد ازاں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اہلکاروں اور مشتبہ حملہ آروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دو مشتبہ بمبار ہلاک ہوئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے دوران نورعالم محسود اور ان کا بھتیجا سراج محسود آفس کے اندر ہی موجود تھے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے ہلاک حملہ آروں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی، ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے مدد درکار ہوگی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے 2 کلاشکوف، 2 ایس ایم جیز، 7 میگزین ، 7 ہینڈ گرینیڈ اور 70 کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔
اسی دوران ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ڈپٹی پولیس افسر اور سی ٹی ڈی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں واقعے کے حوالے سے ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لکی مروت میں پیروالا موڑ کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسند حملہ آروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر راکٹ اور ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے دریا کے کنارے گھنے جنگلات میں بھی سرچ آپریشن کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران ضلع میں سیکیورٹی اہلکاروں پر یہ دوسرا حملہ تھا۔ خیال رہے کہ 24 اکتوبر کو عبدالخیل کے علاقے کے قریب دہشت گردوں نے پولیس وین پر بم سے حملہ کیا تھا، بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے
دسمبر
چین نے امریکہ کو تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کے حوالے سے خبردار کیا
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کی جانب سے تائیوان کو نئے امریکی
فروری
یورپ میں غزہ کے حق میں مظاہرے جاری
?️ 8 جون 2025اس ہفتے بھی متعدد یورپی ممالک میں غزہ کے باشندوں کے حق
جون
ایرانی ڈرونز اور ہائبرڈ وارفیئر؛ اسرائیل کے خلاف ایران کی مہلک عسکری صلاحیتیں
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی ڈرون اور میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی، جنگِ نامتقارن
جون
غزہ میں انسانی امداد کا مشکوک امریکی منصوبہ تاخیر کا شکار
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:امریکہ کا غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کا منصوبہ
مئی
مسئلۂ فلسطین کے بارے میں چین کا اظہار خیال
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ بیجنگ مسئلہ فلسطین
اکتوبر
کیا مسلمان غزہ کے سانحات کو دیکھ رہے ہیں؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو شروع ہوئے نو ماہ
جولائی
ٹک ٹاک پر پابندی پر بیجنگ کا مؤقف ’انتہائی ستم ظریفی‘ ہے، امریکی سفیر
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: چین میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ حکمران کمیونسٹ
مارچ