خیبرپختونخوا: سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے رپورٹ جمع

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم  کو لوئردیر کے دورے سے روک دیا

?️

خیبرپختونخوا(سچ خبریں)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ آفیسرنے سینیٹ انتخابات سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے ، موقف سننے کے بعد درخواست پر سماعت 6 اپریل کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت ہوئی تو درخواست گزار تاج آفریدی کے وکیل وسیم سجاد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسر نے ہماری درخواست قبول نہیں کی، سینیٹ انتخابات کے نتائج کسی بھی وقت چیلنج کیے جاسکتے ہیں۔وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے نتائج کی دوبارہ گنتی کی گئی خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے ووٹ ہمیں نہیں دکھائے گئے۔

ریٹرننگ آفیسرنے سینیٹ انتخابات سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے فریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی، ووٹوں کی گنتی کے بعد تاج آفریدی نے رات گئے درخواست دی ہم نے ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد نہیں کی، ان کو قانونی راستہ بتایا۔

ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ  فریقین کو مطمئن کرنے کیلئے سماعت کررہے ہیں۔ موقف سننے کے بعد درخواست پر سماعت 6 اپریل کے لیے ملتوی کر دی گئی۔تاج آفریدی نے خیبرپختونخوا سے ذیشان خانزادہ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

دوست تین بار کال یا میسج کا جواب نہ دیں تو انہیں بلاک کردیتی ہوں، بشریٰ انصاری

?️ 14 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی

مریم نواز شریف کا پنجاب کو ٹی 30 وژن کے معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان

?️ 10 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو ٹی

ایران نے دنیا کو مقاومت، اتحاد اور عزم کا پیغام دیا : روئٹرز

?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے امام شہید آیت اللہ سید علی

صیہونی حکومت ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سمجھتی ہے؟

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں اس حکومت کے

غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ پر بمباری

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے

مغربی پابندیوں کا ہمیشہ الٹا اثر

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںآسٹریلوی اسٹریٹیجک پالیسی کے ایک سینٹر کا کہنا ہے کہ تاریخ

خواجہ سعد رفیق نے سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم سے پہلے کیمرے بند کروا دیے

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق

غزہ پر دنیا کی خاموشی کو ترکی نے کیا نام دیا؟

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ جنگ میں رونما ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے