خیبرپختونخوا حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، پیر سے اسکولز کھولنے کا اعلان

?️

پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پرائمری اساتذہ نے 5 روز سے جاری دھرنا ختم کرتے ہوئے پیر سے اسکولز کھولنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے پرائمری اساتذہ کے دھرنے میں مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔

انہوں نے مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو آگاہ کیا کہ حکومت نے پرائمری استاد کی بھرتی کا اسکیل 12 سے 14 کردیا جائے گا اور پرائمری ہیڈ ٹیچر کا اسکیل 15 سے 16 کیا جائے گا جب کہ استاد کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت بی ایس یا بی اے بی ایس سی ہو گی۔

ارباب شیر علی نے مظاہرین کو بتایا کہ صوبائی حکومت صوبے میں 13 ہزار اساتذہ کی مستقلی کا اعلامیہ جلد جاری کرے گی، 7 اضلاع میں 3 ہزار پرائمری ہیڈ ٹیچرز کی پروموشن کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پی فنڈ کو پنشن میں تبدیل کرنے کے لئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی، جبری ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن پر 11 ارب روپے کے اضافی اخراجات آئیں گے اور اگلے ہفتے ارباب شیر علی اپ گریڈیشن پر صوبائی حکومت کے ساتھ حتمی مذاکرات کریں گے۔

ایم این اے ارباب شیر علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر تعلیم سے بات کی ہے، محکمہ تعلیم کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں گے، مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو میں بھی اساتذہ کے ساتھ سڑکوں پر نکلوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مسائل ایک ماہ کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، پختونوں کا جرگہ ہے اور جرگے کی یقینی دہانی پر یقین رکھتے ہیں۔

مظاہرین کے نمائندہ کی جانب سے کہا گیا کہ شیر علی ارباب خاندانی بندہ ہے، یہ ہمیں دھوکا نہیں دیں گے، اس لیے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، پیر سے اسکول کھل جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی

?️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) نے

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹسز جاری

?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی

میدان جنگ میں شکست کا بدلہ فلسطینیوں قیدیوں سے

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی قابض جو غزہ کی پٹی میں 2 ماہ سے

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کرادی گئی

?️ 13 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان

سوڈان کی حالیہ خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہو رہا ہے؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونسیف) کی تازہ ترین

یورپی یونین نے انسانی حقوق کے بنیادی کارکنوں سے قانون کی خلاف ورزی کا مطالبہ کیا: دمشق

?️ 4 جون 2022سچ خبریں:  شام نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین

صیہونی حکومت کے لیے الاقصی طوفان آپریشن کا معاشی نقصان

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اقتصادی ماہرین نے

تجزیہ کار ترکی کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے: اردگان کی حکومت نے یورپیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے